Book Name:Faizan e Rabi ul Akhir

شَآء اللہ الْکَرِیْم ! ماہِ رَبیعُ الْآخِر اورحضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کی نسبت سے گیارہویں کی تعریف اور برکتیں بھی بیان کی جائیں گی * اس کے علاوہ اور بھی بہت سے اَہم نِکات  ( Points ) ہم سنیں گے۔

                             رَبیعُ الْآخِر کے مہینے کو رَبیعُ الْآخِر کہنے کی وجہ

پیارے اسلامی بھائیو ! اسلامی سال کا چوتھا مہینہ رَبیعُ الْآخِر ہے اور جب اسلامی مہینوں کے نام رکھے گئے تب رَبیعُ الْآخِر کا مہینہ موسمِ بہار کے آخِر میں پڑتا تھا ، لہٰذا اسے رَبیعُ الْآخِر  کانام دیا گیا۔  ( [1] ) اَلْحَمْدُلِلّٰہ ! ماہِ رَبیعُ الْآخِر کوسرکارِ بغداد ، حضور غوثِ پاک شیخ عبد القادِر جیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سے خاص نسبت ہے ، یقیناً آپ اللہ پاک کے نیک بندے ، مقبول ترین ولی بلکہ تمام ولیوں کے سردار ہیں اور حضرت سُفیان بن عُیَینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : عِنْدَذِکْرِ الصَّالِحِیْنَ تَنْزِلُ الرَّحْمَۃُ یعنی نیک لوگوں کے ذِکر کے وقت رَحمت نازل ہوتی ہے۔  ( [2] ) لہٰذا آج ہم بھی  ماہِ رَبیعُ الْآخِر سے مناسبت رکھنے والے اعمال اورحضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا  ذکرِ خیر کرکے اللہ پاک کی رحمتیں لُوٹنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ آئیے ! پہلے حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا مختصرتعارف سُنتے ہیں :

غوثِ پاک  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کامختصر تعارف

پیارے اسلامی بھائیو ! حضور غَوْثُ الاَعْظَم ، شیخ عبدُالْقادِرجِیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کی ولادتِ باسعادت یکم رمضان ، 470ہجری ، جمعۃُ المبارک کو جِیلان میں ہوئی * آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ


 

 



[1]...غیاث اللغات ، باب : رائے مہملہ ، صفحہ : 295۔

[2]...حلیۃ الاولیاء ، جلد : 7 ، صفحہ : 335 ، رقم : 10750۔