Book Name:Faizan e Rabi ul Akhir

( 1 )  : فرض نمازکے بعد سب سے افضل نماز رات میں پڑھی جانے والی نماز ہے۔  ( [1] )   ( 2 )  : بے شک جنت میں کچھ ایسے محلات ہیں جن میں آرپار نظر آتاہے ، اللہ پاک نے وہ محلات اُن لوگوں کیلئے تیار کئے ہیں جو محتاجوں کو کھانا کھلاتے ہیں ، سلام کو عام کرتے اور رات کو جب لوگ سورہے ہوں تو نماز پڑھتے ہیں۔  ( [2] )  

پیارے اسلامی بھائیو ! یادرکھئے ! اللہ پاک کی رضا   پانے کے لئے نوافل ادا کرنا بہت بڑی سعادت کی بات ہے ، ربِّ کریم کا قُرب حاصل کرنے کے لئے  فرائض وواجبات کے ساتھ ساتھ نوافل کی بھی ذوق وشوق سے ادائیگی کرنا ہردن اور ہر مہینے میں پسندیدہ ہے۔ ہمارے پیارے  آقا ، مدینے والےمصطفیٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے نوافل ادا کرنے کی بھی ترغیب اِرشادفرمائی ہے اور ان پر اجر و ثواب کی خوشخبری بھی ارشاد فرمائی ہے ، جیسا کہ

فرائض کو نوافل سے پورا کرو

نبیِّ کریم ، محبوبِ ربِّ عظیم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشادفرمایا : سب سے پہلے قیامت کے دن بندے سے اس کی نماز کا حساب لیا جائے گا ، اگر وہ کامل ہوئی تو  کامل لکھ دی جائے گی اور اگر مکمل نہ ہوئی تو اللہ پاک فرشتوں سے فرمائے گا : کیا میرے بندے کے پاس کچھ نفل ہیں؟اگر اس کے پاس نوافل ہوئے تو اللہ پاک فرمائے گا : اس کے فرائض کو نوافل کے ذریعے پورا کر دو۔ پھر اسی طرح زکوٰۃ اور دیگر اعمال کا حساب لیا جائے گا۔  ( [3] )  

حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  حدیثِ پاک کے اس حصے ( فرائض کو


 

 



[1]...مسلم ، کتاب : الصیام ، باب : فضل صوم ، صفحہ : 424 ، حدیث : 1163۔

[2]...ابن حبا ن ، کتا ب البر والاحسان ، باب افشا ء السلام ، جلد : 1 ، صفحہ : 363 ، حدیث : 509۔

[3]...ابو داؤد ، کتاب : الصلاۃ ، باب : قول النبی کل صلاۃ ، صفحہ : 147 ، حدیث : 864۔