Book Name:Faizan e Rabi ul Akhir

نفل روزوں کے فضائل

 ( 1 )  : جس نے ایک نفلی روزہ رکھا ، اللہ پاک اُس کیلئے جنّت میں ایک دَرَخْت لگائے گا جس کا پھل اَنار سے چھوٹا اور سَیب سے بڑا ہوگا۔ وہ شہد جیسا میٹھا اور خوش ذائِقہ ہو گا۔ اللہ پاک قیامت کے دن روزہ دار کو اس دَرَخْت کا پھل کِھلا ئے گا ( [1] )  ( 2 )  : روزہ دار کا ہر بال اس کے لئے تسبیح کرتا ہے ، قیامت کے دن عَرش کے نیچے روزے داروں کے لئے مَوتیوں اور جَواہِرسے جَڑا ہوا سونے کا ایسادستر خوان بچھایا جائے گاجو اِحاطۂ دُنیا کے برابر ہوگا ، اِس پر قِسْم قِسْم کے جنّتی کھانے ، مَشروب اور پھل فروٹ ہوں گے وہ کھائیں پئیں گے اور عیش وعشرت میں ہوں گے حالانکہ لوگ سخت حساب میں ہو ں گے ( [2] )  ( 3 )  : قِیامت کے دن روزے دار قبروں سے نکلیں گے تو وہ روزے کی بُو سے پہچانے جائیں گے اور پانی کے کُوزے  ( یعنی پیالے ) ہوں گے جن پر مشک سے مُہر ہو گی انہیں کہا جائے گا کھاؤ کل تم بھوکے تھے ، پیو کل تم پیاسے تھے ، آرام کرو کل تم تھکے ہوئے تھے تو وہ کھائیں گے اور آرام کریں گے حالانکہ لوگ حساب کی تکلیف اور پیاس میں مُبْتَلا ہوں گے۔  ( [3] )

روزہ داروں کے واسطے واللہ           مغفرت   کی    نوید    ہوتی    ہے ( [4] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو ! ماہِ رَبیعُ الْآخِر کی برکات کو پانے کے لئے جس طرح نفل


 

 



[1]...معجم الکبیر ،  قیس بن زید جہنی ، جلد : 8 ، صفحہ : 71 ، حدیث : 15323۔

[2]...فردوس الاخبار ، جلد : 5 ، صفحہ : 490 ، حدیث : 8853۔

[3]...کنز العمال ، جلد : 8 ، صفحہ : 313 ، حدیث : 23639۔

[4]...وسائل بخشش ، صفحہ : 707۔