Book Name:Faizan e Rabi ul Akhir

اسے بے حد ثواب ملے گا۔  ( [1] ) لہٰذاہمیں چاہئے کہ ہم اس مہینےمیں ثواب کے خزانے لُوٹنے کے لئے نفل روزوں کی کثرت کریں۔ یاد رہے ! رَبیعُ الْآخِر کے روزے نہ فرض ہیں نہ ہی واجب بلکہ نفل روزے ہیں۔  اَلْحَمْدُلِلّٰہ ! فرض روزوں کے عِلاوہ نَفْل روزے رکھنے کے بے شُمار دینی و دُنیوی فوائد ہیں اور ثواب تو اِتنا ہے کہ مرحبا ، مثلاً

نفل روزوں کی برکتیں

 * روزوں کی بَرَکت سےاللہ پاک راضی ہوتا ہے * روزوں کی بَرَکت سے ایمان کی حفاظت ہوتی ہے * روزوں کی بَرَکت سے دوزخ سے نَجات نصیب ہوتی ہے * روزوں کی بَرَکت سے جنَّت میں داخلہ نصیب ہوجاتا ہے * روزوں کی بَرَکت سے معدے کی تکالیف اور اس کی بیماریاں ٹھیک ہو جاتیں اور نظامِ اِنہضام ( یعنی کھانا ہضم ہونےکا نظام )  بہتر ہوجاتا ہے * روزوں کی بَرَکت سے شوگر لیول ( Sugar Level )  ، کولیسٹرول اوربلڈ پریشر میں اعتدال رہتا ہے اور ا س کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ نہیں رہتا * روزوں کی بَرَکت سے خون کی مقدار میں کمی ہو جاتی اور ا س کی وجہ سے دل کوانتہائی فائدہ مند آرام پہنچتا ہے * روزوں کی بَرَکت سے جسمانی کھچاؤ ، ذہنی تناؤ ، ڈپریشن اور نفسیاتی اَمراض کا خاتمہ ہوتا ہے * روزوں کی بَرَکت سے موٹاپے میں کمی واقع ہوتی اور اِضافی چربی ختم ہو جاتی ہے * روزوں کی برکت سے بے اولادخواتین کے ہاں اولاد ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔ آئیے ! ترغیب کے لئے روزوں کے فضائل پر مشتمل3 فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم سنتے ہیں۔


 

 



[1]...مرقع کلیمی ، صفحہ : 198۔