Book Name:Faizan e Rabi ul Akhir

روزانہ ایک ہزار نوافل

یاد رہے ! ہمارے غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ روزانہ 1 ہزار نوافل ادا فرماتے۔  ( [1] )  

حضورغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ایک مرتبہ میںجامع منصور میں مصروفِ نماز تھا کہ ایک سانپ آگیا۔  اس نے میرے سجدے کی جگہ سَر رکھ کر اپنا منہ کھول دیا۔  میں نے اسے ہٹا کر سجدہ کیا مگر وہ میری گردن سے لِپَٹ گیا۔  پھر وہ میری ایک آستین میں گُھسااور دوسری سے نکلا۔  نماز مکمل کرنے کے بعد جب میں نے سلام پھیرا تو و ہ غائب ہوگیا۔  دوسرے روز میں پھر اُسی مسجِد میں داخل ہوا تو مجھے ایک بڑی بڑی آنکھوں والا آدَمی نظر آیا ، میں نے اُسے دیکھ کر اندازہ لگالیا کہ یہ شخص انسان نہیں بلکہ کوئی جِنّ ہے۔  وہ جنّ مجھ سے کہنے لگا : میں آپ کو تنگ کرنے والا وُہی سانپ ہوں۔  میں نے سانپ کے رُوپ میں بہت سارے اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کو آزمایا ہے ، مگر آپ جیسا کسی کو بھی ثابت قدم نہیں پایا۔  پھر وہ جِنّ آپ  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے دستِ مبارک پر تا ئب ہوگیا۔  ( [2] )

اللہ پاک ہمیں حقیقی معنوں میں حضورِ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کا غلام اور ان کی سیرت پر چلنے والا بنائے۔

  اٰمِین بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے اسلامی بھائیو ! حضرت شاہکلیمُ اللہ شاہ جہاں آبادی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتےہیں : جو کوئی اس ماہ یعنی رَبیعُ الْآخِرکی چھٹی ، 12ویں ، 20ویں اور26ویں تاریخ کو روزہ رکھے تو


 

 



[1]...تفریح الخاطر ، صفحہ : 45۔

[2]... بَھجۃ الاسرار ، صفحہ : 169۔