Book Name:Faizan e Rabi ul Akhir

کی تاکید آئی ہے۔  ہمارے نبیِّ کریم  صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم کو نماز سے بہت محبت تھی۔  نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم سے پوچھا گیا : اسلام میں اللہ پاک کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب کیا چیزہے؟ تو نبیِّ کریم  صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم نے فرمایا : نماز کو اپنے وقت میں ادا کرنا ، جس نے نماز چھوڑی اس کا کوئی دِین نہیں ، نماز دِین کا سُتون ہے۔  ( [1] )

غوثِ اعظم ، پیرانِ پیر ، روشن ضمیر حضرت شیخ عبدالقادِرجیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کی سیرتِ  مبارَکہ میں بھی نماز سے مَحَبَّت کے واقعات ملتے ہیں۔  آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  کی مبارک زندگی میں نماز کا کتنا اہتِمام ہوتا تھا آیئے سنتے ہیں ، چنانچہ

عشاکے وضو سے فَجْر کی نماز

ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  بیان کرتے ہیں : میں حضرت شیخ عبدُالقادرجیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی خدمت میں 40 سال رہا۔  میں نے دیکھا کہ آپ ہمیشہ عِشا کے وُضو سے فَجْر کی نماز پڑھتے۔  آپ کا معمول تھا کہ جب وُضو ٹوٹ جاتا تو فوراً وُضو فرما لیتے اور دو رکعت نماز تَحِیَّۃُ الْوُضو ادا فرماتے اور رات کو عِشا کی نماز پڑھ کر اپنے مخصوص کمرےمیں داخل ہوجاتے اور صبح کی نماز کے وقت اسی کمرے سے نکلا کرتے۔  ( [2] )

سُبْحٰنَ اللہ ! حضورغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کو نماز سے کتنی مَحَبَّت تھی۔  اے کاش ! ہمیں بھی غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کے صدقے نمازوں کی پابندی نصیب ہو جائے اور فَرائض کے ساتھ ساتھ نَفْل نماز کے بھی عادی ہوجائیں۔


 

 



[1]...شعب الایمان ، باب : فی الصلوات ، جلد : 3 ، صفحہ : 39 ، حدیث : 2807۔

[2]...قلائد الجواہر ، صفحہ : 76خلاصۃً۔