Book Name:Faizan e Rabi ul Akhir

ہر مہینے گیارہویں شریف کیجئے

اے عاشقانِ رسول ! ہو سکے تو  ہر مہینے گیارہویں شریف کا اِہتمام  کیجئے۔ ضروری نہیں کہ اس کے لئے ہزاروں روپے ہی خرچ کیے جائیں بلکہ جتنا آسانی سے میسر ہو ، اُسی سے اللہ پاک کے اس ولیِ کامل کی نیاز کیجئے ، چنانچہ حکیم الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اگر ہرچاندکی 11ویں شب یعنی 10ویں اور11ویں تا ریخ کی درمیانی رات کو مقرر پیسو ں کی شیرینی مسلمان کی دکان سے خر ید کرپا بندی سے گیارہویں کی فاتحہ دیا کرے تو رزق میں بہت ہی بَرَکت ہوگی اور اِنْ شَآء اللہ الْکَرِیْم ! کبھی پریشان حال نہ ہوگا مگر شر ط یہ ہے کہ کوئی تا ریخ ناغہ نہ کرے اور جتنے پیسے مقر ر کردے اس میں کمی نہ ہو اتنے ہی پیسے مقر ر کرے جتنے کی پابندی کرسکے۔  خود میں اس کا سختی سے پابند  ہو ں اور اللہ پاک کے فضل سے اس کی خوبیاں بے شمار پاتا ہوں۔  ( [1] )

ہم کو گیارہ کا ہے عدد پیارا               ان کی تاریخِ عرس ہے گیارہ

یوں عدد ہم کو پیارا گیارہ ہے            واہ کیا بات غوثِ اعظم کی ( [2] )

پیارے اسلامی بھائیو ! ایمان اور عقائد کی دُرستی کے بعد تمام فَرائض میں نہایت اَہم و اَعظم نماز ہے۔  ( [3] ) قرآن وحدیث اس کی اَہمیّت سے مالامال ہیں۔  ایک روایت کے مطابق قِیامت کے روز سب سے پہلے نماز کا حساب لیا جائے گا۔  ( [4] ) قرآنِ پاک میں جابَجا اس


 

 



[1]...اسلامی زندگی۔ صفحہ : 133۔

[2]...وسائل بخشش ، صفحہ : 579۔

[3]...بہارِ شریعت ، جلد : 1 ، صفحہ : 433۔

[4]...ابن ماجہ ، کتاب : اقامۃ الصلاۃ ، باب : اول ما یحاسب ، صفحہ : 231 ، حدیث : 1426۔