Book Name:Faizan e Rabi ul Akhir

شریف میں گیارہویں شریف ، حضورِ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی مجلسیں کرتے ہیں ، جس میں حضرت  غوثِ پاک کے حالات پڑھ کر سامعین کو سناتے ہیں اور بعدِ فاتحہ تقسیمِ شیرینی کرتے ہیں یا مسلمانوں کو کھانا کھلاتے ہیں۔  ( [1] )

گیارہویں شریف کی برکت

حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اس مہینے میں ہر مسلمان اپنے گھر میں حضور غوثِ پاک سر کارِ بغداد رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی فاتحہ کرے۔  سال بھر تک بہت بر کت رہے گی۔  ( [2] )

گیارہویں شریف ایصالِ ثواب  کی ایک صورت ہے ، اس کی مزیدمعلومات حاصل کرنا چاہیں توامیرِ اہلسنّت کے رِ سالےفاتحہ  اوراِیصالِ ثواب کا طریقہکامطالعہ کیجئے۔

روزی میں برکت کا نسخہ

امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ  فرماتے ہیں : تاجر اپنی روزانہ کی بِکری ( Sale ) کا ایک فیصد جبکہ تنخواہ پانے والا اپنی ہرتنخواہ کی رقم سے کم ازکم دوفیصد نکالے اورماہانہ گیارہویں شریف کی نیازکرے تو اِنْ شَآء اللہ الْکَرِیْم ! اُس کی روزی میں بَرَکت ہوگی  ( اگرگھر میں نیازکرنے میں رُکاوٹ ہوتو کسی بھی نیک کام میں وہ رقم خرچ کردیجئے )۔  ( [3] )  


 

 



[1]...اسلامی زندگی ، صفحہ : 71۔

[2]...اسلامی زندگی ، صفحہ : 133۔

[3]...ماہنامہ فیضانِ مدینہ ، رَبیعُ الْآخِر : ۱۴۴۰ھ ، ٹائٹل پیج۔