Book Name:Faizan e Rabi ul Akhir
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
حضورِاکرم ، شفیعِ اُمَم صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم نےارشادفرمایا : جس نے مجھ پرایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک اُس پر 10 رحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو مجھ پر10 مرتبہ دُرُود ِ پاک پڑھے ، اللہ پاک اُس پر 100رحمتیں نازل فرماتاہے اور جومجھ پر100مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھے ، اللہ پاک اُس کی دونوں آنکھوں کےدرمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور دوزخ کی آگ سےآزاد ہے اور اُسے قِیامت کے دن شہیدوں کےساتھ رکھے گا۔ ( [1] )
کیوں کہوں بیکس ہوں میں کیوں کہوں بے بس ہوں میں
تُم ہو میں تُم پر فِدا تُم پہ کروروں دُرُود ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! آج کے بیان میں ہے * حُضورغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے اِیثار پر مشتمل ایک ایمان افروز واقعہ * آپ کی سیرت کی چند جھلکیاں بھی بیان ہوں گی * ماہِ رَبیعُ الْآخِر کو کس طرح گزارنا چاہئے * بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہم نے اس مہینے کی مناسبت سے کِن کِن عبادات کا ذکر فرمایا ہے * یہ بھی سنیں گے * آخر میں اِنْ