Book Name:Aaqa Ki Dunyia Say Be Raghbati

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام :   نیک اعمال

پیارے اسلامی بھائیو ! دُنیااور  اس کی عیش و عِشْرت سے پیچھا چھڑانے ، زُہد و تقویٰ کی نعمت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ! 12 دِینی  کام بھی خُوب ذوق و شوق کے ساتھ کیا کیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دُنیا و آخرت کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام  رسالہنیک اَعْمَال بھی ہے۔ یہ مختصر سا رِسالہ مکتبۃ المدینہ سے طلب کیجئے اور چاہیں تو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ ( www.dawateislami.net )  سے ڈاؤن لوڈ کر لیجئے بلکہ مزید آسانی چاہتے ہوں تو اپنے موبائل میں Naik Amal ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے ، اس میں مختلف نیک اَعْمَال پر مبنی سُوالات دئیے گئے ہیں ، ہر سُوال کے نیچے 30 خانے ہیں ، روزانہ اپنی مرضی کا کوئی بھی وقت مقرر کر کے اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجئے ، اوراس کے مُطَابق زِندگی گزارئیے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس کی برکت سے گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا ، دِل کی پاکیزگی ملے گی اور کردار اُجلا اُجلا ، نکھرا نکھرا ، خوبصُورت ہو جائے گا۔   آئیے ! ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار سنتے  ہیں :

پورا گھرانہ سُدھر گیا

ضلع اَٹک  ( پنجاب ، پاکستان )  کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے ، مَیں گُنَاہوں سے بھرپُور زندگی گزار رہا تھا ، فلمیں دیکھنا ، آوارہ گردی کرنا ، نمازیں قضا کرنا وغیرہ میرے معمولات میں شامِل تھا ، ایک مرتبہ ہمارے علاقے میں عاشقانِ رسول کا مدنی قافلہ آیا ، ان میں سے