Book Name:Pyare Aaqa Ki Pyari Adaain

اے عاشقانِ رسول ! اگرہم دنیاوآخرت میں کامیاب ہوناچاہتے ہیں * اگرہم جہنم  کے عذاب سےبچ کرربِّ کریم کی رِضاپاناچاہتے ہیں * اگرہم حضورنبیِ رحمت ، شفیعِ اُمَّت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شفاعت پاناچاہتے ہیں * اگرہم جنت کی ابدی نعمتوں کا مستحق  بننا چاہتے ہیں * اگر ہم جنت میں آقاکریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا قُرب پانا چاہتے ہیں * تواس کےلئےہمیں پیارے آقا ، مکی مدنی مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پیارے صحابہ و صحابیات رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُم کے نقشِ قدم پر چلنا ہوگا کیونکہ ان مقدس ہستیوں کااوڑھنا بچھونا ، سونا جاگنا ، کھانا پیناالغَرَض ہر نیک و جائز کام سنتِ رسول کےمطابق ہوتا تھا ، یہ حضرات  کس طرح حضورپُرنور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی اداؤں کو اپنی زندگی میں اپناتے تھے ، آئیے اس بارے میں ایک بہت ہی پیارا واقعہ سنتے ہیں :

محبوب کی ادا سے محبت

مکتبۃ المدینہ کی کتاب صحابہ کرام کا عشقِ رسول کے صفحہ 27 پر ہے کہ حضرت اَنَس رَضِیَ اللہ عَنْہ بیان فرماتے ہیں کہ پیارےآقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےصحابہ  رَضِیَ اللہ عَنْہم اَجْمَعِینْ میں سے ایک صحابی  جو کہ درزی تھے ، انہوں نے نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اپنے گھر کھانے کی دعوت دی ، نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس پُرخُلُوص دعوت کو قُبُول فرما لیااور آپ مُقَرَّرَہ دن اُن صحابی کے ہاں چلے گئے ، میں بھی پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ساتھ اُس دعوت میں موجود تھا ، پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خاطر تواضُع کے لئے جَو کی روٹی اور سالن پیش کیا گیا ، جس میں کدُّواور خشک کیا ہوا نمکین گوشت تھا ، کھانے کے دوران میں نے حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کودیکھا کہ آپ پیالے کے کناروں سے کدو کی قاشیں