Book Name:Pyare Aaqa Ki Pyari Adaain

سُنّت پر عمل کی برکت

اَمیرِاَہلسنّت ، حضرت علامہ مولانامحمدالیاس عطار قادری دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ اپنی مایہ ناز کتاب فیضانِ سُنّت جلد اَوّل کےصفحہ263 پر ایک واقعہ نقل کرتے ہوئےفرماتے ہیں : زبردست مُحَدِّث حضرتِ ہُدبہ بن خالِد  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کوخلیفۂِ بغداد مامون رشید نے اپنے ہاں دعوت پربُلایا ، کھانے سے فارغ ہو کر کھانے کےجو دانےوغیرہ گِر گئے تھے ، حضرتِ ہُدبہ بن خالِد رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ چُن چُن کر تناوُل فرمانے لگے ۔خلیفۂ بغدادمامون رشید نے حیران ہو کرکہا ، اےشیخ ! کیاآپ کا ابھی تک پیٹ نہیں بھرا؟فرمایا : کیوں نہیں ! دراصل بات یہ ہے کہ مجھ سےحضرت حَمّادبن سَلَمہ رَضِیَ اللہ عَنْہ نےایک حدیثِ پاک بیان فرمائی ہےکہ : جو شخص دسترخوان کے نیچے گِرے ہوئے ٹکڑوں کو چُن چُن کر کھائےگا ، وہ تنگدستی سے بے خوف ہو جائےگا۔ ( [1] )  میں اِسی حدیثِ مبارَکہ پرعمل کررہا ہوں۔ یہ سُن کر مامون بےحد مُتَأَ ثر ہوا اور اپنےایک خادِم کی طرف اِشارہ کیا تو وہ ایک ہزاردِینار ( یعنی سونے کے سِکّے ) رومال میں باندھ کر لایا۔خلیفۂِ بغداد مامون نےوہ دِینارحضرت ہُدبہ بن خالِد رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی خدمت میں بطورِ نذرانہ پیش کر دئیے۔حضرت ہُدبہ بن خالِد رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  نے فرمایا : اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! حدیثِ مبارَکہ پر عمل کی ہاتھوں ہاتھ بَرکت ظاہِر ہو گئی۔ ( [2] )

رزق کی قدر کیجئے

پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کردہ واقعےسے2 اہم مدنی پھولحاصل ہوئے۔ پہلا مدنی پھول یہ کہ دستر خوان پر گِرے ہوئے ٹکڑے اٹھا کر کھانے سے رِزق میں برکت ہوتی


 

 



[1]...اتحاف السادۃالمتقین ، الباب الاول ، جلد : 5 ، صفحہ : 597۔

[2]...ثمراتُ الاوراق ، جلد : 1 ، صفحہ : 8۔