Book Name:Pyare Aaqa Ki Pyari Adaain

کرنے والوں کو فکرِآخرت کی سوچ ملتی ہے * سُنَّتوں پرعمل کرنے  والوں کو حقیقی محبتِ رسول نصیب ہوتی ہے * سُنَّتوں پرعمل کرنے والوں کو کئی شہیدوں کا اجروثواب حاصل ہوتاہے * سُنَّتوں پرعمل کرنے والوں کو دونوں جہاں میں کامیابیاں نصیب  ہوتی ہیں * سُنّتوں پر عمل کرنے والوں کو پیارے آقا ، مکی مدنی مُصْطَفٰےکی خُوشنودی و قُرب حاصل ہوتا ہے۔ آئیے ! سُنَّتوں پرعمل کاجذبہ بڑھانے کے لئے ایک واقعہ سنتے ہیں : چنانچہ

سنّت پر عمل کی برکت سے مغفرت ہوگئی

حضرت علی بن حُسین رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے حضرت ہِبَۃُ اللہ طَبَری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو خواب میں دیکھ کر پوچھا : مَا فَعَلَ اللّٰہُ بِکَ یعنی اللہ پاک نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟ حضرت ہِبَۃُ اللہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  نے جواب دیا : اللہ پاک نے میری مغفرت فرمادی۔ عرض کیا : کس سبب سے ؟ تو انہوں نے رازدارانہ انداز میں کہا : سُنّتِ مُبارکہ پر عمل کی وجہ سے۔ ( [1] )

پیارے اسلامی بھائیو ! آپ نے سنا کہ سُنَّتِ مُصطفٰے پرعمل کرنے کی برکت سے اللہ پاک نے حضرت ہِبَۃُ اللہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی مغفرت فرما دی ، سُبْحٰنَ اللہ ! یاد رکھئے ! ہمارے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللہ عَلیْہم ، صحابۂِ کرام وصحابیات   رَضِیَ اللہ عَنْہم آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ہر سُنّتِ کریمہ کی پَیروی کو لازِم وضَروری جانتے تھے اور بال برابر بھی کسی مُعَامَلے میں اپنے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے فرامین اور سنّتوں کو چھوڑنا پسند نہیں کرتے تھے۔


 

 



[1]...سیراعلام النبلاء ، رقم : 274 ، ہبۃ اللہ بن الحسن ، جلد : 17 ، صفحہ : 419بتغیر۔