Book Name:Pyare Aaqa Ki Pyari Adaain

محبت کی سچائی کو پرکھنے کیلئے  غور کرنا چاہئے کہ ہم اپنے محبوب آقا ، مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری پیاری سُنَّتوں اور نِرالی اداؤں کو کس حد تک اپناتے ہیں؟آج کےبیان میں ہم  نور والے آقا  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی چند پیاری پیاری اداؤں اورسُنَّتوں مثلاً پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کےبولنےکااندازکیساتھا؟ * پیارےآقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے کھانےکاانداز کیسا تھا؟ * پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا معاشرے میں رہنے کا انداز کیسا تھا؟ * ساتھ ہی ساتھ صحابۂ کرام وصحابیات اور بزرگانِ دِین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ المُبِیْن کی سنّتِ رسول سےوالہانہ محبت ، سُنَّتوں پر عمل کرنے کے واقعات کے بارے میں سنیں گے۔

آئیے ! سب سے پہلے پیارے آقا ، مدینے والے مُصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی حیاتِ طیبّہ کے متعلق سُنتے ہیں : چنانچہ

اَخلاقِ مصطفےٰ کی جھلکیاں

اُمُّ المومنین حضرت عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا فرماتی ہیں : رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے زیادہ کوئی خوش اَخلاق نہیں تھا۔آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صحابہ یا آپ کے گھر والوں میں سے جو کوئی بھی آپ کو پکارتا تو آپ لَبَّیْک ( یعنی میں حاضر ہوں ) کہہ کر جواب دیتے۔ حضرت جریر رَضِیَ اللہ عَنْہ اِرشادفرماتے ہیں : میں جب سےمسلمان ہواکبھی بھی رسولُ الله  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مجھےاپنےپاس آنےسے نہیں روکا اورجس وقت بھی مجھے دیکھتے تو مسکرا دیتے اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  اپنے صحابہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُم  سے خوش طبعی بھی فرماتے اور سب کے ساتھ مل جل کر رہتے * ہر ایک سے گفتگو فرماتے * صحابۂِ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُم کے بچوں سے بھی خوش طبعی فرماتے * ان بچوں کو اپنی مُبارک گود میں بٹھا لیتے * آزاد ،