Book Name:Pyare Aaqa Ki Pyari Adaain

سُرمہ لگانے کاانداز

مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اِثْمد سُرمہ لگایا کرتے۔آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ مقَدَّس آنکھوں میں سُرمہ کی 3 ، 3 سلائیاں اِستعمال فرماتے تھے ( [1] ) اور بعض اوقات 2 ، 2 سلائیاں سُرمہ کی ڈالتے اور ایک سلائی کو دونوں مبارک آنکھوں میں لگاتے۔ ( [2] )

مصطفےٰ کی اداؤں پہ لاکھوں سلام !

اسی طرح آپ کی اداؤں میں یہ بھی ہے کہ ( 1 ) : آپ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہر وقت اپنی زبان کی حفاظت فرماتے اور صرف کام ہی کی بات کرتے  ( 2 ) : ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم آنے والوں کو محبت دیتےاورایساکوئی عمل اِختیارنہ فرماتے جس سے نفرت پیداہو ( 3 ) : ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم لوگوں کی اچھی باتوں کی اچھائی بیان کرتے اور اس کی تقویت فرماتے ، بُری چیز کو بُری بتاتے اور اس پر عمل سے روکتے ( 4 ) : ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہر معاملے میں اِعتِدَال یعنی میانہ روی سے کام لیتے ( 5 ) : ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جہاں کہیں تشریف لے جاتے تو جہاں جگہ مل جاتی وہیں بیٹھ جاتے اور دوسروں کوبھی اس کی تلقین فرماتے ( 6 ) : ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے پاس بیٹھنے والوں کے حقوق کا لحاظ رکھتے ( 7 ) : ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں حاضِر رہنے والے ہر فرد کو یہی محسوس  ہوتا کہ


 

 



[1]...مستدرک ، کتاب : الطب ، باب : یکتحل بالاثمد ، جلد : 5 ، صفحہ : 583 ، حدیث : 8299۔

[2]...وسائل الوصول الی شمائل الرسول ، صفحہ : 77۔