Book Name:Pyare Aaqa Ki Pyari Adaain
پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سوتے وقت اپنا دایاں ہاتھ مبارک رُخسار کے نیچے رکھتے ( [1] ) اور یہ دُعا پڑھتے : اَللّٰهُمَّ بِاسْمِكَ اَمُوتُ وَاَحْيَا یعنی اے اللہ میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتا اور جیتا ہوں ( سوتا اور جاگتا ہوں ) اور جب بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھتے : اَلْحَمْدُلِلَّهِ الَّذِي اَحْيَانَابَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَاِلَيْهِ النُّشُور یعنی شکر ہے اللہ کا جس نے ہمیں مر جانے کے بعد زندہ کیا اور اُسی کی طرف اُٹھنا ہے۔ ( [2] )
نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو خوشبو پسند تھی ، ( [3] ) خوشبو کا تحفہ رَد نہ فرماتے ، ( [4] ) مُشک و عنبر خوشبو استعمال فرماتے۔ ( [5] )
شہنشاہ دوعالَم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ آئینہ دیکھتے وقتاللہ پاک کا شکر ادا کرتےاور یہ دعا پڑھتے : اَللّٰہُمَّ کَمَااَحْسَنْتَ خَلْقِي فَحَسِّن خُلُقِيیعنی اے اللہ ! جس طرح تُو نے میری تخلیق کو حسین کیا ایسے ہی میرے خُلْق کو بھی اچھا کردے۔ ( [6] )