Book Name:Chehra e Mustafa Dekhtay Rahey Gay

اجتماع کے بعدشفقت بھرے انداز میں مجھے سمجھایا جس کے نتیجے میں مَدَنی قافلے میں سفرکی میں نے نیَّت کرلی اور جلد ہی مجھے عاشقانِ رسول کے ساتھ 3دن کے لئے مَدَنی قافلے میں سنّتوں بھرے سفرکی سعادت نصیب ہوگئی۔ ہمارا مَدَنی قافِلہ ایک مسجدمیں ٹھہرا۔ الحمد للہ ! پہلی ہی رات مجھ گنہگار پرکرم بالائے کرم ہو گیا۔ کیا دیکھتاہوں کہ مسجدنبوی شریف کا صحن ہے اور مَیں جھاڑو دے رہا ہوں۔ اِتنے میں سنہری جالیاں کھلتی ہیں اور اُمّت کے غمخوار ، مکّی مَدَنی سرکار صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم باہَر تشریف لائے اور میرانام لے کر فرمایا : اپنا باطن بھی صاف کرو۔  اِس خواب سے میرے دل میں انقلاب برپا ہو گیا ! حالانکہ اس سے پہلے  میں معاذاللہ ! حیاتُ النَّبی کا مُنکِر تھا اور میرا یہ بھی عقیدہ تھا کہ سرکارِ مدینہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہمیں دیکھتے سنتے نہیں اورنہ ہی ہماری باطِنی حالت سے آگاہ ہیں۔  الحمدللہ ! مجھ پر حق ظاہرہو گیا کہ سرکارِ نامدار ، مدینے کے تاجدار صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہمارے نام توکیا ، دلوں کی کیفیت سے بھی خبردار ہیں۔ الحمد للہ ! میں نے عقائدِ باطِلہ سے سچّی توبہ کرلی۔ وہ دن اورآج کادن میرے چہرے پرایک مُٹّھی داڑھی ہے ، سر پر عمامے کا تاج اورجسم پرسنّت کے مطابق مَدَنی لباس رہتاہے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

کلمہ اینڈ دُعا ( Kalma &Dua )  ایپ کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے  آئی ، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک بہت ہی پیاری  موبائل ایپلی کیشن بنام کلمہ اور دُعا  ( Kalma&Dua )  جاری کی ہے۔  اس ایپلی کیشن کے ذریعے بہت آسان انداز سے بچوں کی تربیت کی جاسکتی