Book Name:Chehra e Mustafa Dekhtay Rahey Gay

مرے اللہ ! بُرائی سے بچانا مجھ کو               نیک جو راہ ہو ، اس راہ پہ چلانا مجھ کو

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی قافلہ

اے عاشقانِ رسول !  دِل میں عشقِ رسول بڑھانے ، سُنّتوں پر چلنے ، نیک نمازی بننے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ! ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دِین و دُنیا کی بےشُمار برکتیں ملیں گی۔  ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی قافلہ بھی ہے۔  

دیدارِ مصطفےٰ نصیب ہو گیا

پنجاب ( پاکستان ) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے : دعوتِ اسلامی کےدینی ماحول سے پہلے میرا اُٹھنا بیٹھنا بدعقیدہ لوگوں کے ساتھ تھا۔  اورفلموں ڈراموں اور گانوں باجوں کاشیدائی تھا اور میرے چہرے پر داڑھی بھی سنّت کے مطابِق نہیں بلکہ خشخشی تھی۔ میرے سدھرنے کا سامان یوں ہوا کہ ایک مرتبہ میری دکان پر اسلامی بھائی نے اپنے شہر میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی میں نے ٹالنے کے ساتھ ساتھ اُنہیں بُرا بھلا بھی کہا ، میرے اس رویے کی وجہ سے اُن کے چہرے پر اُداسی چھا گئی ، میں رات جب گھر گیا کھانا کھانے کے بعد مجھے ان اسلامی بھائیوں کا خیال آیا تو میں نے سوچا کیوں نا ان کے اجتماع میں جایا جائےتاکہ دیکھا جا سکے کہ یہ لوگ اجتماع میں کرتے کیاہیں ! لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا جب میں اجتماع میں گیا تو مبلغ ِ دعوتِ اسلامی نے