Book Name:Chehra e Mustafa Dekhtay Rahey Gay

بلند مقام حاصِل کرتے ہیں * اگر ڈاکٹر کو دیدارِ مصطفےٰ نصیب ہو تو اس کے ہاتھ میں شِفا رکھی جاتی ہے ، لوگ اس سے نفع حاصِل کرتے ہیں * مریض کو دیدارِ مصطفےٰ نصیب ہو تو شِفَا پاتا ہے * غیرِ حاجی  کو دیدارِ مصطفےٰ نصیب ہو تو حج کی سعادَت پاتا ہے۔

سرورِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کو خواب میں دیکھنے کی برکات صِرْف خواب دیکھنے والے کو ہی نہیں ملتیں بلکہ بعض صُورتوں میں سب مسلمانوں کو اس کی برکات ملتی ہیں * مثلاً  کوئی مُسَافِر ہے ، حالتِ سَفَر میں مشقت کا سامنا ہو ، مثلاً قافلہ صحراء میں ہو ، پانی نہ مل رہا ہو ، ایسی صُورت میں کسی کو دیدارِ مصطفےٰ نصیب ہو تو یہ سب کے لئے بارش برسنے اور مشقت سے نجات پانے کی دلیل ہے * اسی طرح قحط اور خشک سالی والے شہر میں کوئی دیدارِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  سے مُشَرَّف ہو تو دلیل ہے کہ شہر سے قحط دُور ہو گا * رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی گردن مبارک کی زیارت ہو تو دلیل ہے کہ مُلْک کا حاکِم سخی ہو گا * اگر رسولِ رحمت ، شفیعِ اُمّت صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے ہاتھ مبارک کی کھلی ہوئی انگلیاں خواب میں دیکھے تو دلیل ہے کہ مُلْک کا حاکِم رزق بانٹے گا اور خواب دیکھنے والا حج کا شرف حاصِل کرے گا۔   ( [1] )

بیان کا خُلاصہ

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! آج کے بیان میں ہم نے دِیدارِمصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے بارے میں سُنا ، غور فرمائیے ! دیدارِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی کیسی کیسی برکتیں ہیں... ؟  * ہمارے پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی ظاہِری زِندگی میں جس نے صاف دِل سے چہرۂ پُر نور کی زیارت کی ، اسے ایمان کی دولت نصیب ہوئی *دیدارِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  


 

 



[1]... سعادۃ الدارین ، صفحہ : 425 -427 ملتقطاً۔