Book Name:Chehra e Mustafa Dekhtay Rahey Gay

خواب میں دیدارِ مصطفےٰ کی مختلف تعبیرات

عظیم عاشِقِ رسول علّامہ یوسُف بن اسماعیل نبہانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ   لکھتے ہیں : جس خوش بخت کو خواب میں دیدارِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نصیب ہو ، اس کا سینہ کشادہ ہو جاتا ہے ، دِل نُور سے جگمگانے لگتا ہے اور ایمان پختہ ہو جاتا ہے۔   ( [1] )  

حضرت امام جعفر صادِ ق رَضِیَ اللہ عنہ  فرماتے ہیں : خواب میں انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام میں سے کسی کی زیارت رحمت ، نعمت ، عزّت ، بزرگی ، دولت ، کامیابی ، سَعَادت ، استقامت ، قُوَّت اور دونوں جہاں کی بھلائی پر دلیل ہے۔  عِلْمِ تعبیر کے بہت بڑے امام حضرت امام اِبْنِ سِیْرِیْن رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ   فرماتے ہیں : جو خوش بخت خواب میں دیدارِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  سے مُشَرَّف ہو * وہ سب غموں سے راحت پائے گا * قرض دار ہے تو قرضے سے نجات ملے گی * قیدی ہو تو قید سے نجات پائے گا * خوف زدہ ہو تو اَمن پائے گا * خواب میں دیدارِ مصطفےٰ کی برکت سے قحط  اور تنگی دُور ہوتی ہے۔    ( [2] )  

 * خواب میں زیارتِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نصیب ہونا دِین و دُنیا میں عافیت کی دلیل ہے * اگر عالِم کو دیدارِ مصطفےٰ نصیب ہو تو اسے اپنے عِلْم پر عمل کی توفیق ملتی ہے * عابِد کو زیارت نصیب ہو تو وہ وِلایت کے بلند درجات تک پہنچ جاتا ہے * گنہگار کو زیارت ہو تو اسے توبہ کی توفیق ملتی ہے * کافِر اگر زیارت سے مُشَرَّف ہو تو ایمان کی توفیق پاتا ہے * اگر عورت کو خواب میں دیدارِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کا شرف ملے تو اسے بلند رُتبہ ملتا ہے ، عِفَّت و پاکدامنی اور نیک اولاد نصیب ہوتی ہے * یتیم یا غریب مصطفےٰ جانِ رحمت صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کو دیکھیں تو


 

 



[1]... سعادۃ الدارین ، صفحہ : 378۔

[2]... تعبیر الرویا مترجم ، صفحہ : 66 -67 بتقدیم و تاخیرٍ۔