Book Name:Chehra e Mustafa Dekhtay Rahey Gay

پوچھا جائے گا : کیا تم میں کوئی صحابئ رسول کا دیدار کرنے والا  ( یعنی تابعی )  ہے ؟  پُورے لشکر میں صِرْف ایک تابعی موجود ہوں گے ، پس اللہ پاک اسی کی برکت سے فتح ( Victory )  عطا فرما ئے گا۔  پھر ایک زمانہ آئے گا ، لشکر اللہ پاک کی راہ میں لڑنےکے لئے نکلے گا ، پوچھا جائے گا : کیا تم میں کوئی ایسا ہے جس نے صحابئ رسول کا دیدار کرنے والے  ( یعنی تابعی )  کو دیکھا ہو ؟  پُورے لشکر میں صِرْف ایک تبع تابعی موجود ہوں گے ، پس اللہ پاک اس ایک ہی کی برکت سے پُورے لشکر کو فتح عطا فرما دے گا۔  ( [1] )  

اُمّت اس وقت تک خیر پر رہے گی جب تک... ! !

حضرت واثلہ رَضِیَ اللہ عنہ  سے روایت ہے ، اللہ پاک کے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : تم اس وقت تک خیر و بھلائی پر رہو گے جب تک تم میں ایک بھی مجھے دیکھنے اور میری صحبت سے فیض پانے والا  ( یعنی صحابی )  موجود ہے ، اور تم اس وقت تک خیر و بھلائی پر رہو گے جب تک تم میں مجھے دیکھنے والے کو دیکھنے والے  ( یعنی تابعی )  موجود ہوں گے اور تم اس وقت تک خیر و بھلائی پر رہو گے جب تک تم میں مجھے دیکھنے والے کو دیکھنے والے  ( یعنی تابعی  کو )  دیکھنے والے ( یعنی تبع تابعی )  موجود ہوں گے۔   ( [2] )  

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! اندازہ لگائیے ! دیدارِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی کیسی کیسی برکتیں ہیں... ! ! جس خوش نصیب نے سرورِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی زیارت کا شرف پایا ، اس کی برکت سے اُمَّت خیر و بھلائی پر رہی ، پھر جن خوش بختوں کو صحابۂ کرام


 

 



[1]...مسلم ، کتاب فضائل الصحابۃ ، باب فضل الصحابۃ ثم الذین ، صفحہ : 982 ، حدیث : 2532۔

[2]... مسند الشامیین لطبرانی ، جلد : 1 ، صفحہ : 452 ، حدیث : 799۔