Book Name:Chehra e Mustafa Dekhtay Rahey Gay

نہ بدبختی سے نجات ملی ، نہ ہدایت نصیب ہوئی اور یہ ہمیشہ کے لئے جہنّم کا حق دار ٹھہرا۔  ( [1] )   

آنکھ والا تِرے جوبن کا تماشا دیکھے        دِیدۂِ کور کو کیا آئے نظر کیا دیکھے ؟  ( [2] )

صحابی بنانے والی عِبَادت

پیارے اسلامی بھائیو ! اللہ پاک نے اپنے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی ، مکی مدنی مُحَمَّدِ عربی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کو یکتا  ( یعنی بے مثل و بےمثال )  بنایا ہے ، رَبِّ کائنات کو اپنے محبوب صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی یکتائی  ( یعنی بےمثل و بےمثال ہونا )  کہاں تک مطلوب ہے ، اس کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ ایمان کی نگاہ سے دیدارِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  بھی ایک  عبادت ہے۔  

عبادتیں اور بھی ہیں * نماز پڑھنا بھی عبادت ہے * روزہ رکھنا بھی عبادت ہے * تلاوت کرنا بھی عبادت ہے * حج و عمرہ کرنا بھی عبادت ہے ، عبادات بہت قسم کی ہیں ، ان کے دینی اور دُنیوی فوائد بھی بہت ہیں مگر دیدارِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  وہ نِرالی اور یکتا عبادت ہے کہ رَبِّ کائنات نے جو اَثَر اس عبادت میں رکھا ہے ، وہ کسی اور عبادت میں نہیں ہے۔  دیکھئے ! نماز پڑھیں ، ثواب ملتا ہے * روزہ رکھیں ، ثواب ملتا ہے * تلاوت کریں ، ثواب ملتا ہے * حج و عمرہ کریں ثواب ملتا ہے ، باقی کئی قسم کی عبادات ہیں ، اگر عبادات اللہ پاک کی بارگاہ میں قبولیت کا درجہ پالیں تو ثواب ملتا ہے ، اللہ پاک بندے کی عبادات پر راضی ہو جائے اور  وہ چاہے تو ان عبادات کی برکت سے وِلایت کے بلند رُتبے بھی عطا فرما دیتا ہے مگر قربان جائیے ! دیدارِ مصطفےٰ وہ عظیم عبادت ہے کہ جس خوش نصیب نےایمان


 

 



[1]... تفسیر صراط الجنان ، پارہ : 9 ، سورۂ اعراف ، تحت  الآیۃ : 198 ، جلد : 3 ، صفحہ : 502  بتغیرٍ ۔

[2]... فیضانِ رمضان ، صفحہ : 179۔