Book Name:Chehra e Mustafa Dekhtay Rahey Gay

ایمان دِل میں گھر کر گیا

حضرت ابورافع رَضِیَ اللہ عنہ  مکہ مکرمہ میں رہتے تھے ، ایک مرتبہ کُفّارِ قریش نے انہیں اپنا قاصِد بنا کر بارگاہِ رسالت میں بھیجا ، فرماتے ہیں : جب میں رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی خِدْمتِ باسَعَادت میں حاضِر ہوا ، بَس رُخِ زیبا پر نظر پڑنے کی دیر تھی کہ اسلام میرے دِل میں اُتر گیا۔   ( [1] )

حضرت حارِث بن عَمْرو سہمی رَضِیَ اللہ عنہ  فرماتے ہیں : رسولِ رحمت ، شفیعِ اُمّت صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  مِنیٰ شریف میں تشریف فرما تھے ، مَیں حاضِرِ خِدْمت ہوا ، مَیں نے دیکھا : وہاں دیہاتی لوگ  ( Villagers ) آ رہے تھے ، جو بھی آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے چہرۂ پُرنُور کو دیکھتا ، وہ پُکار اُٹھتا تھا : ہٰذَا وَجْہٌ مُبَارَکٌ یہ بہت بابرکت چہرہ ہے۔   ( [2] )

حضرت ابو رُمثہ تمیمی  رَضِیَ اللہ عنہ اپنے بیٹے کو ساتھ لے کر حاضِر ہوئے ، لوگوں سے پوچھا : رسولُ اللہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کہاں تشریف فرما ہیں ؟  جب لوگوں نے بتایا تو فرماتے ہیں : میں نے جیسے ہی آقائے دوجہاں ، سرورِ ذیشاں صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے رُخِ زیبا کو دیکھا تو میرے منہ سے بےساختہ نکلا : ہَذَا نبیُ اللہ یہ تو اللہ پاک کے نبی ہیں۔  ( [3] )   

دیکھنے والے کہا کرتے ہیں : اللہ ! اللہ !     یاد آتا ہے خُدا دیکھ کے صُورت تیری ( [4] )

اللہ اکبر ! اے عاشقانِ رسول !   یہ ہے دیدارِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی برکت... ! ! جو


 

 



[1]...ابو داؤد ، کتاب الجہاد ، باب فی الامام یستجن بہ  فی العہود ، صفحہ : 441 ، حدیث : 2758۔

[2]...ابو داؤد ، کتاب المناسك ، باب فی المواقیت ، صفحہ : 283 ، حدیث : 1742۔

[3]...شمائل ِ محمدیہ ، باب ما جاء فی شیب رسول اللہ ، صفحہ : 25 ، رقم : 43۔

[4]...ذوقِ نعت ، صفحہ : 248۔