Book Name:Ikhtiyarat e Mustafa

جائے گا : يَا مُحَمَّدُ اِرْفَعْ رَاْسَكَ ، وَقُلْ يُسْمَعْ لَكَ ، وَسَلْ تُعْطَ ، وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ یعنی اے محمد ( صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) ! اپنا سر اُٹھائیے ، کہئے آپ کی سُنی جائے گی ، مانگئے عطا کِیا جائے گا ، شَفاعت کیجئے ، قبول کی جائے گی۔میں عَرْض کروں گا : يَا رَبِّ ، أُمَّتِيْ أُمَّتِيْ یَا رَبّ  ! میری اُمَّت ، میری اُمَّت۔تو فرمایا جائے گا : جائیے اور اپنی اُمَّت میں سے ہر اس شخص کو  ( جہنّم سے )  نکال لیجئے کہ جس کے دل میں جَو کے برابر بھی ایمان ہو۔میں جاؤں گا اور اُنہیں نکال لاؤں گا۔ پھر واپس آؤں گااور اُنہی حَمْدوں سے رَبّ عَزَّوَجَلَّ کی حَمْد کروں گا ، پھر دوبارہ رَبّ تعالیٰ کے حضور سجدے میں گِر جاؤں گا ۔ کہا جائے گا : يَا مُحَمَّدُ اِرْفَعْ رَاْسَكَ ، وَقُلْ يُسْمَعْ لَكَ ، وَسَلْ تُعْطَ ، وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ یعنی اے محمد  ( صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) !اپنا سر اٹھائیے ، کہئے آپ کی سُنی جائے گی ، مانگئےعطا کِیا جائے گا ، شفاعت کیجئے ، قبول کی جائے گی۔ میں عَرْض کروں گا : يَا رَبِّ ، أُمَّتِيْ أُمَّتِيْ  یَا رَبّ ! میری اُمَّت ، میری اُمَّت۔کہا جائے گا : جائیے اور اپنی اُمَّت کے ہر اُس شخص کو نکال لائیے کہ جس کے دل میں  رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان ہو چُنانچہ میں جاؤں گااور ایسوں کو  نکال لاؤں گا۔ پھر واپس آؤں گا تو رَبّ تعالیٰ کی اُنہی حَمْدوں سے ثَنا کروں گا ، پھر اُس کے حضورسجدے میں گِرجاؤں گا۔ کہا جائے گا : يَا مُحَمَّدُ اِرْفَعْ رَاْسَكَ ، وَقُلْ يُسْمَعْ لَكَ ، وَسَلْتُعْطَ ، وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ یعنی اے محمد  ( صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ )  !اپنا سر اٹھائیے ، کہئے سُنی جائے گی ، مانگئے عطا کِیا جائےگا ، شفاعت کیجئے ، قبول کی جائے گی۔ میں عَرْض کروں گا : يَا رَبِّ ، أُمَّتِيْ أُمَّتِيْ یَارَبّ  ! میری اُمَّت ، میری اُمَّت۔اللہ  پاک فرمائے گا : جائیے اور جس کے دل میں رائی کے دانے سے بھی  کمتر ایمان ہو ، اُسے بھی آگ سے نکال لیجئے ، چُنانچہ میں جاؤں گا اور ایسا ہی کروں گا۔  ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمّد

حکیمُ الاُمَّت مفتی اَحْمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ خیال رہے کہ ہم بذاتِ خُود رَبّ تعالیٰ کی


 

 



[1] بخاری ، کتاب التوحید ، باب کلام الرب یوم القیمۃ… الخ ، ۴ / ۵۷۷ ، حدیث : ۷۵۱۰