Book Name:Ikhtiyarat e Mustafa

سرکار کی آمد مرحبا    !     سردار کی آمد مرحبا!               پیارے کی آمد مرحبا!    اچھے کی آمد مرحبا  !     سچے کی آمد مرحبا   !  سوہنے کی آمد مرحبا   !   موہنے کی آمد  مرحبا  !    حضور کی آمد مرحبا! پُر نور کی آمد مرحبا!   مُختار کی آمد مرحبا !  آمنہ کے پھول کی آمد  مرحبا!           رسولِ مقبول کی آمد مرحبا! آقائے عطار کی آمد مرحبا!

مرحبا یا مصطفی          مرحبا یا مصطفی          مرحبا یا مصطفی          مرحبا یا مصطفی

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

اِخْتِیاراتِ مُصْطَفٰے

دو عالَم کے مالک و مُختار ، شفیعِ روزِ شُمار صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اِرشادِ حقیقت بُنیاد ہے : جب قیامت کا دن ہوگا تو لوگ اِکَھٹّے ہوکر حضرت  آدم  عَلَیْہِ السَّلَام  کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے اور عَرْض  کریں گے کہ آپ اپنے رَبّ   کی بارگاہ میں ہماری شفاعت کیجئے۔ وہ فرمائیں گے : میں اِس کے لئے نہیں ، لیکن تم حضرت  ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام  کا دامن پکڑو ، کیونکہ  وہ اللہ  پاک کے خلیل ہیں تو وہ حضرت   اِبْراہیم عَلَیْہِ السَّلَام  کے پاس جائیں گے ، وہ بھی فرمائیں گے : میں اِس کے لئے نہیں ، لیکن تم حضرت  مُوسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس جاؤ ، کیونکہ  وہ اللہ  پاک کے کَلِیْم ہیں تو وہ  حضرت  مُوسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس جائیں گے ، وہ بھی فرمائیں گے : میں اِس کے لئے نہیں لیکن تم حضرت   عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی بارگاہ میں جاؤ کہ وہ روحُ اللہ اور کَلِمَۃُ اﷲ ہیں ، تو لوگ حضرت  عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس جائیں گے ، وہ بھی فرمائیں گے : میں اِس کے لئے نہیں ہوں ، لیکن تم حضرت  محمد مُصْطَفٰے  صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں چلے جاؤ۔ پھر لوگ میرے پاس آئیں گے تو میں فرماؤں گا ، کہ میں ہی تو شفاعت کرنے کے لئے ہوں۔پھر میں اپنے رَبّ سے اِجازت طَلَب کروں گا ، تو مجھے اِجازت ملے گی اور اللہ  پاک میرے قلب میں ایسی حَمْدیں ڈالے گا کہ جو ابھی میرے علم میں حاضر نہیں۔ میں اُن حَمْدوں سے حَمْد کروں گا اور رَبّ تعالیٰ کے حُضُور سجدے میں گِرجاؤں گا۔کہا