Book Name:Ikhtiyarat e Mustafa

ناقابلِ قُربانی جانور کے بارے میں اِخْتِیارِ مُصْطَفٰی 

حضرت   بَرَاء بن عازِب رَضِیَ اللہ  عَنْہُ سے مَرْوِی ہے کہ حضرت  ابُو بُردہ رَضِیَ اللہ  عَنْہُ نے نمازِ عید سے پہلے ہی قُربانی کرلی تو نبیِ کریم ، رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایاکہ اِس کے بدلے دوسری قُربانی کرو  ( کہ وہ قُربانی نہ ہوئی ) تو انہوں نے عَرْض کی : یَارَسُوْلَاللہ  صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ !اب تو میرے پاس چھ ( 6 )  مہینے کا بکری کا بچہ ہے جو کہ ایک سال کی بکری سے بہتر ہے ۔نبیِ پاک صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : اِجْعَلْهَا مَكَانَهَا ، وَلَنْ تَجْزِيَ عَنْ اَحَدٍ بَعْدَكَ  یعنی اُس کی جگہ اِسے ذبح کر دو ، مگر تمہارے بعد کسی اَور کے لئے ایسا کرنا ہرگز کافی نہ ہوگا۔ ( [1] )

                                                 پیارے اسلامی بھائیو! یاد  رہے کہ شہر میں قُربانی کرنے والے کے لئے ضروری ہے کہ وہ نمازِ عید اَدا ہونے  کے بعد ہی قُربانی کرے جیسا کہ بہارِ شریعت میں ہے کہ شہر میں قُربانی کی جائے تو شرط یہ ہے کہ نماز ہوچکے ، لہٰذا نمازِ عید سے پہلے شہر میں قُربانی نہیں ہوسکتی۔ ( [2] )  مگر چونکہ حضرت  ابُوبُردہ رَضِیَ اللہ  عَنْہُ نے نمازِ عید سے پہلے ہی قُربانی کر لی تھی ، اسی لئے حُضورنبیِ کریم صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے انہیں دوسرے جانور کی قُربانی کا حکم ارشاد فرمایا ۔اُن کے پاس چونکہ اب صرف چھ ( 6 )  مہینے کا بکری کا بچہ ہی رہ گیا تھا ، حالانکہ قُربانی کے لئے بکرے ، بکری کا ایک سال کا ہونا ضروری ہے ، جیساکہ صدرُ الشَّریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ   فرماتے ہیں : قُربانی کے جانور کی عمر یہ ہونی چاہئے ، اُونٹ پانچ ( 5 )  سال کا ، بکری ایک سال کی ، اِس سے عُمر کم ہو تو قُربانی جائز نہیں ، زیادہ ہو تو جائز بلکہ افضل ہے ، ہاں دُنبہ یا بھیڑ کا چھ ( 6 )  ماہ کا بچّہ اگر اتنا بڑا ہو کہ دُور سے دیکھنے میں سال بھر کا معلوم ہوتا ہو تو اُس کی


 

 



[1]مسلم ، کتاب الاضاحی ، باب وقتھا ، ص۱۰۸۴ ، حدیث : ۱۹۶۱

[2]بہارِ شریعت ، حصہ ۱۵ ، ۳ / ۳۳۷