Book Name:Jism e Pak Ke Mojzat

آمد کی رات ہے جو اللہ پاک کے بندوں کو اللہ پاک سے مِلانے کے لئے تشریف لائے * آج اُن کی آمد کی رات ہے جو بُھولے بھٹکوں کو سیدھا رستہ دکھانے کے لئے تشریف لائے * آج ان کی آمد کی رات ہے جو دِلوں کو نورِ ایمان سے جگمگانے کے لئے تشریف لائے * آج ان کی آمد کی رات ہے ، جو انسانیت  (Humanity ) کو نفس و شیطان کی قید سے چھڑانے کے لئے تشریف لائے * آج ان کی آمد کی رات ہے جو کفر و شرک کی جڑیں اُکھاڑنے کے لئے تشریف لائے * آج اُن کی آمد کی رات ہے جو اپنے نور سے دُنیا کو جگمگانے کے لئے تشریف لائے * آج ان کی آمد کی رات ہے جو کرم کے دریا بہانے کے لئے تشریف لائے * آج اُن کی آمد کی رات ہے جو سوتے ہوؤں کو جگانے ، روتے ہوؤں کو ہنسانے کے لئے تشریف لائے * آج اُن کی آمد کی رات ہے جو گرنے والوں کو اُٹھانے ، دِل و جان کو زِندہ فرمانے کے لئے تشریف لائے * آج اُن کی آمد کی رات ہے کہ جنہیں رَبِّ کریم نے اپنے مُلْک کا مالِک بنایا ہے * آج اُن کی آمد کی رات ہے جن کے قبضے میں رَبِّ کائنات کے خزانے آئے ہیں * آج اُن کی آمد کی رات ہے جو رَءُوْف بھی ہیں ، رَحِیْم بھی ہیں * آج اُن کی آمد کی رات ہے جو انتہائی سخی بھی ہیں ، کریم بھی ہیں * آج اُن کی آمد کی رات ہے جو غریبوں کا سہارا بن کر تشریف لائے * آج اُن کی آمد کی رات ہے جو دو جہاں کے مالِک و مختار ،  گنہگاروں کی شفاعت فرمانے والے ، اللہ پاک کے حبیب و محبوب و خلیل بن کر تشریف لائے ہیں۔

یہ کس شہنشہِ والا کی آمد آمد ہے          یہ کون سے شہِ بالا کی آمد آمد ہے

یہ آج تارے زمیں کی طرف ہیں کیوں مائِل   یہ آسماں سے پیہم ہے نُور کیوں نازِل

یہ آج کیا ہے زمانے نے رنگ بدلا ہے یہ آج کیا ہے کہ عالَم کا ڈھنگ بدلا ہے