Book Name:Jism e Pak Ke Mojzat

ہیں * متعدد دارُالافتاء  اہلِ سنّت قائم ہو چکے ہیں ، جہاں مفتیانِ کرام امّت کی شرعی رہنمائی کرنے میں مصروفِ عمل ہیں * المدینۃُ العلمیہ  ( Islamic Research Center )  میں مختلف موضوعات پر بے شمار دینی کتابیں لکھی جاچکی ہیں * فیضان آن لائن اکیڈمی  ( بوائز ، گرلز )  قائم ہے جس کے ذریعے آن لائن عالم کورس ، قرآنِ پاک حفظ کروایا جاتااور ناظرہ پڑھایا جاتا ہے ، لوگوں کو گھربیٹھے علمِ دِین کی روشنی پہنچائی جارہی ہے * انگلش میڈیم اسلامِک اسکولنگ سسٹم بنام دارُ المدینہ کے ذریعے ہزاروں بچے اور بچیاں دینی و دنیوی علوم حاصل کر رہے ہیں * مدنی چینل کے ذریعے اُردو ، انگلش اور بنگلہ زبانوں میں دین کی خوب خدمت کی جا رہی ہے * شعبہ FGRF کے ذریعے فلاحی و سماجی خدمات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ آئیے ! ہم سب مل کر نیکی کی دعوت عام کرنے کے اِس عظیم کام میں دعوتِ اسلامی کے ساتھ دیں ۔

اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! 13 نومبر 2022ء بروز اتوار ٹیلی تھون ( چندہ / Donation جمع کرنے کی مہم ) کا سلسلہ ہوگا۔ پاکستانی کرنسی کے مطابق 1 یونٹ 10ہزارروپے کا ہوگا ، آپ بھی  اپنے صدقات سے تعاون فرمائیے۔اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے یونٹس جمع کروائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔ یونٹ جمع کرنے کا اپنا کوئی ہدف بنا کر ابھی سے اس کے لئے  رابطے شروع کر دیجئے۔اللہ پاک ہم سب کو نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لینے کی توفیق  عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

اللہکرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں       اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہو !

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد