Book Name:Jism e Pak Ke Mojzat

فرماتے  ہیں ، جس میں بےشُمار عاشقانِ رسول عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  ( کراچی ) حاضر ہوکر عِلْمِ دِین کی برکتیں حاصل کرتے ہیں۔ہزاروں عاشقانِ رسول اپنے UC ، ٹاؤن ، شہروں میں اجتماعی طورپر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اِہتمام کرتے ہیں اورمدنی چینل ، سوشل میڈیا ( مثلاً یوٹیوب ، فیس بُک وغیرہ ) کے ذریعےتو نہ جانے دُنیا میں کہاں کہاں مدنی مذاکرہ دیکھا جارہا ہوتا ہے ، آپ بھی مدنی مذاکرے میں پابندی کے ساتھ شرکت کیا کیجئے !  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! عِلْمِ دین سیکھنے کو ملے گا اور دِین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔

آج کے دور میں نیک نمازی بننے ، سنتیں سیکھنے اور دِین کا پیغام عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سَفَر کرنا بھی انتہائی مُفید ہے۔ الحمد للہ ! 3 دِن ، 12 دِن ، ایک ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافلے وقتاً فوقتاً سَفَر کرتے رہتے ہیں۔ آپ بھی مدنی قافلوں کے مُسَافِر بنیئے !  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اَخْلاق سَنْوَرَیْں گے ، نیکیوں کا رجحان بڑھے گا ، عشقِ رسول کی دولت نصیب ہو گی اور زِندگی میں مدنی انقلاب برپا ہو جائے گا۔ آئیے ! ترغیب کے لئے  مدنی بہار سنتے ہیں :

دِل کی حالت تبدیل ہو گئی

فیصل آباد  ( پنجاب ، پاکستان )   کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول  میں آنے سے پہلے میں بگڑے ہوئے کردار کا مالک تھا۔جھوٹ ، غیبت ، چغلی ، بدنگاہی جیسے گُنَاہ میرے معمول کا حِصّہ تھے ، میں نے مارشل آرٹ سیکھا ہوا تھا جس کے بَل پر لوگوں سے خواہ مخواہ جھگڑا مول لیتا ، ہر نئے فیشن ( Fashion )  کو اپنانا میرا شوق تھا ، آہ ! نمازوں سے اس قدر دوری تھی کہ مجھے یہ بھی معلوم نہ تھا کہ کس نماز کی کتنی رکعتیں ہوتی