Book Name:Jism e Pak Ke Mojzat

فرمایا کرتے تھے۔ ایک روایت میں ہے : میری اُمَّت کی اَفْضَل عبادت تلاوتِ قرآن ہے۔ ( [1] )  

لہذا ہم نے خُوب خُوب تلاوتِ قرآن کی بھی عادَت ڈالنی ہے۔ قرآنِ کریم کی تِلاوت بھی کریں اور قرآنِ کریم درست پڑھنا سیکھ بھی لیں۔ بدقسمتی سے آج بہت سارے لوگوں کو دُرست تَجْوِیْد و مخارج کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنا نہیں آتا۔ الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی فیضانِ قرآن عام کرنے والی دِینی تحریک ہے۔ قرآنِ کریم درست پڑھنا سیکھنے کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغان کا فیضان حاصِل کیجئے ! مدرسۃ المدینہ بالغان میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو تجوید کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنا سکھایا جاتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ بنیادی ضروری اَحْکام و مَسَائل اور سنتیں و آداب بھی سکھائے جاتے ہیں ، آپ بھی مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کیجئے اور تجوید کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنا سیکھئے۔

الٰہی خوب دے شوق قرآں کی تلاوت کا   شَرَف دے گنبدِ خضرا کے سائے میں شہادت کا

مدنی مذاکرے اور مدنی قافلے کی ترغیب

اے عاشقانِ رسول ! دِل میں عشقِ رسول بڑھانے ، نیک بننے اور ایمان کی حفاظت کا ذِہن پانے  کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بنے گا۔

الحمد للہ ! شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری  دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ ہر ہفتے کو نمازِ عشاکے بعد مدنی چینل پر براہِ راست  ( Live )  مدنی مذاکرہ


 

 



[1]...شُعَبُ الْاِیْمان ، باب : تعظیم قرآن ، جلد : 2 ، صفحہ : 347 ، حدیث : 2004 ۔