Book Name:Jism e Pak Ke Mojzat

بیان سننے کی نیتیں

حدیثِ پاک میں ہے : اَلنِّیَّۃُ الْحَسَنَۃُ تُدْخِلُ صَاحِبَہَا الْجَنّۃَ  اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کروا دیتی ہے۔ ( [1] )  

اے عاشقانِ رسول ! اچھی اچھی نیتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے ! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں ، مثلاً نیت کیجئے ! * رضائے الٰہی کے لئے پورا  بیان سُنوں گا * بااَدَب بیٹھوں  گا * خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا * جو سنوں گا ، اسے یاد رکھنے ، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا * اور  پیارے آقا ، آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی آمد کی خوشی میں جھوم جھوم کر نعرے بھی لگاؤں گا ، جھنڈے بھی لہراؤں گا ، ذِکْرِ مصطفےٰ سُن کر دِل ٹھنڈا کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ رسول ! * آج جشنِ وِلادت کی عظیم ، سہانی رات ہے * آج وہ رات ہے کہ اس رات ستارے زمین کی طرف مائِل ہو رہے تھے * آج وہ رات ہے کہ اس رات فرشتوں کی بارات زمین پر اُتر رہی تھی * آج وہ رات ہے کہ اس رات آسمان و زمین میں خوشیاں ہی خوشیاں تھیں * آج وہ رات ہے کہ اس رات کو کعبہ سلامی کے لئے جھک گیا تھا * آج وہ رات ہے کہ اس رات فرشتوں کے سردار حضرت جبریلِ امین  عَلَیْہِ السّلام نے کعبے کی چھت پر جھنڈا  ( Flag ) گاڑا * آج اُن کی آمد کی رات ہے کہ کم و بیش ایک لاکھ 24 ہزار انبیائے کرام  علیہمُ السّلام  جن کی آمد کی خوشخبری دینے آئے * آج ان کی آمد کی رات ہے جن کی آمد کی دُھومیں عرش و فرش ، زمین و آسمان میں مچائی گئیں * آج ان کی


 

 



[1]... مسند فِرْدَوس ، جلد : 4 ، صفحہ : 305 ، حدیث : 6895۔