Book Name:Jism e Pak Ke Mojzat

لگاتے ، وہ شِفَا پا جاتا تھا ( [1] ) اور * آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم نے ایک صحابی رَضِیَ اللہ عنہ کے جسم پر ہاتھ لگایا تو ساری زِندگی اِن کے جسم سے تازہ خوشبو مہکتی رہے ( [2] ) * اسی طرح زبان مبارک کی بات کیجئے تو سُبْحٰنَ اللہ ! کیا شان ہے... ! ! اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں :

وہ زباں جس کو سب کُن کی کنجی کہیں     اس کی نافِذ حکومت پہ لاکھوں سلام  ( [3] )

وضاحت : یعنی ہمارے پیارےآقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی زبانِ مبارک تقدیرِ الٰہی کی چابی ہے۔ جیسے جیسے یہ مبارک زبان ہلتی چلی جاتی ہے ، واقعات ویسے ہی ہونے لگتے ہیں۔ اس زبانِ مبارک کے کمالات دیکھ کر کہنا پڑتا ہے کہ کائنات کے گوشے گوشے پر اس کی حکومت ہے اور ایسی حکومت پر لاکھوں سلام ہوں۔

 * زبانِ مبارک سے بَس بات نکلنے کی دیر ہوتی تھی ، جو فرماتے ، وہی ہو جاتا تھا۔ ایک مرتبہ حضرت علی المرتضیٰ ، شیرِ خُدا رَضِیَ اللہ عنہ نے عرض کیا : یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم ! سردی لگ رہی ہے ، آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم نے دُعا کی : یا اللہ ! علی سے سردی گرمی دُور فرما۔ اس دُعا کے بعد مولا علی رَضِیَ اللہ عنہ کی یہ حالت ہو گئی کہ نہ آپ کوسردی لگتی تھی ، نہ گرمی ، آپ گرمیوں میں موٹے کپڑتے پہنتے تھے اور سردیوں میں باریک پہنتے تھے۔ ( [4] )    

اسی طرح چہرۂ اَنْور کی بات کیجئے تو

دیکھنے والے کہا کرتے ہیں اللہ ! اللہ !     یاد آتا ہے خُدا دیکھ کے صُورت تیری

 * بلکہ یہ تو سراپا معجزہ نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کے جِسْم مبارک کے مُقَدَّس


 

 



[1]...کنزالعمال ، کتاب الفضائل ، فضائل الصحابۃ ، جز : 13 ، جلد : 7 ، صفحہ : 130 ، حدیث : 36856  ملخصًا۔

[2]...سبل الہدیٰ و الرشاد ، باب التاسع فی عرقہ  صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم  و طیبہ ، جلد : 2 ، صفحہ : 86ملخصًا۔

[3]...حدائقِ بخشش ، صفحہ : 302۔

[4]...ابن ماجہ ، کتاب السنۃ ، باب فضل علی بن ابی طالب ، صفحہ : 33 ، حدیث : 117 بتغیر قلیل ۔