Book Name:Jism e Pak Ke Mojzat

دیگر مبارک اَعْضَا کے معجزات

اے عاشقانِ رسول !  ہمارے آقا و مولا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم سراپا معجزہ ہیں۔  آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کے مُوئے مبارک ایسے بے مثال  اور باکمال ہیں کہ صدیاں گزر گئیں * آج بھی اَلْحَمْدُ للّٰہ ! دنیا میں ہزاروں عاشقانِ رسول کے پاس صحیح سلامت موجود ہیں * آج بھی مُوئے مبارک کی برکت سے شِفَا ملتی ہے * مُوئے مبارک کی برکت سے مشکلات حل ہوتی ہیں * سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کے مبارک ہاتھوں کی بات کیجئے ! تو یہ وہ مبارک ہاتھ ہیں کہ ان کی برکت سے شِفَا ملتی ہے * ہاتھ مبارک جس چیز کو چُھو جائیں ، اسے زِندگی بخش دیتے ہیں * ایک مرتبہ آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم نے آسیب زدہ پر ہاتھ مبارک پھیرا تو اسے شِفَا مل گئی  ( [1] ) * حضرت قتادہ رَضِیَ اللہ عنہ کی آنکھ نکل گئی تھی ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم نے اپنے پاکیزہ ہاتھ سے آنکھ کا  ڈھیلا واپس اس کے مقام پر رکھا تو شِفَا نصیب ہوئی  ( [2] ) * حضرت عبد اللہ رَضِیَ اللہ عنہ کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم نے ہاتھ مبارک پھیرا تو ٹوٹی ٹانگ درست ہو گئی  ( [3] ) * غزوۂ بدر کے موقع پر حضرت عکاشہ رَضِیَ اللہ عنہ کی تلوار ٹوٹ گئی تھی ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم نے اپنے ہاتھ مبارک سے انہیں ٹہنی پکڑائی تو وہ سفید چمکتی ہوئی تلوار بن گئی  ( [4] ) * ایک مرتبہ حضرت بِشْربن  معاویہ رَضِیَ اللہ عنہ کے سَر پر ہاتھ پھیرا تو اُن کی یہ حالت ہو گئی کہ جس مریض کو ہاتھ


 

 



[1]...مسند  احمد ، جلد : 9 ، صفحہ : 651 ، حدیث : 24468 ملخصًا۔

[2]...امتاع الاسماع ، و اما رد الرسول عین قتادۃ ، جلد : 11 ، صفحہ : 330 ملخصًا۔

[3]...بخاری ، کتاب المغازی ، باب قتل ابی رافع عبد اللہ ، صفحہ : 1015 ، حدیث : 4039 ملتقطًا۔

[4]...جامع الاصول فی احادیث الرسول ، عکاشہ بن محصن ، جلد : 10 ، صفحہ : 443۔