Book Name:Jism e Pak Ke Mojzat

اہم دَرْس یہ حاصِل ہوا کہ )   ہر اُمّتی کو چاہئے کہ نماز میں خیال رکھے کہ مجھے حضور  صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم دیکھ رہے ہیں ، دیکھو ! سرکار صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم نے فرمایا : مَیں تم کو پیچھے بھی دیکھتا ہوں ، لہٰذا سرکار صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم تا قیامت اپنے ہر اُمّتی کو ملاحَظَہ فرما رہے ہیں۔  ( [1] )

سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نگاہِ مصطفےٰ کا کمال بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :

شش جِہَت سمتِ مقابلِ شب و روز ایک ہی حال

دُھوم  وَالنَّجْم   میں   ہے   آپ   کی   بینائی   کی ( [2] )

وضاحت : سمتِ مقابِل : یعنی سامنے کی طرف۔ یہ ہم جیسے عام لوگ ہیں ، ہمیں صِرْف وہی چیز نظر آتی ہے جو ہماری آنکھوں کے سامنے ہو مگر نگاہِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کا یہ کمال ہے کہ آپ اُوپر ، نیچے ، دائیں ، بائیں ، آگے پیچھے ہر طرف دیکھتے ہیں ، 6 کی 6 سَمْتوں ( یعنی دائیں ، بائیں ، اوپر ، نیچے ، آگے ، پیچھے )  آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کے لئے ایسے ہیں جیسے عام آنکھ کے لئے سامنے کی سَمْت ہوتی ہے اور یہ ایسا نہیں کہ کسی وقت ہوتا ہے بلکہ دِن رات ، ہر وقت ، ہر آن آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کی نگاہِ  پاک کا یہی کمال ہے۔ اگر اس کی دلیل دیکھنی ہو تو پارہ : 27 ، سورۂ وَ النَّجْم پڑھ لو ، اللہ پاک نے اس سورت میں اپنے محبوب صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کی دیکھنے کی قُوت کا کمال بیان فرمایا ہے۔

نگاہِ مصطفےٰ کا انوکھا معجزہ

اے عاشقانِ رسول ! یہ تو شش سَمْت  ( یعنی آگے ، پیچھے ، دائیں ، بائیں ، اُوپر نیچے کی 6 سَمْتوں )


 

 



[1]...مرآۃ المناجیح ، جلد : 2 ، صفحہ : 30 -31 بتغیر قلیل ۔

[2]...حدائقِ بخشش ، صفحہ : 154۔