Book Name:Jism e Pak Ke Mojzat
سیاہ تھیں ( [1] ) * مبارک آنکھوں کے سفید حِصّے میں سُرخ ڈورے تھے ( [2] ) * اور آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کی مبارک آنکھیں قدرتی طَور پر سُرْمَگِیںتھیں ( یعنی آپ سُرمہ اگرچہ لگاتے تھے مگر سُرمہ لگانے کی حاجت نہ تھی ) ( [3] ) * حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کا بچپن مبارک تھا ، دُوسرے بچے جب نیند سے بیدار ہوتے تو اُن کے بال الجھے ہوئے اور آنکھیں نیند آلود ہوتی تھیں ، لیکن رسولِ خُدا ، احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم جب نیندسے جاگتے تو سَرِ اَقْدَس پر تیل اور آنکھوں میں سُرمہ لگا ہوتا تھا۔ ( [4] )
آقا صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کے دیکھنے کا مبارک انداز
* ہمارے پیارےنبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کی عادَت مبارک تھی کہ آپ حیا سے نگاہیں جھکائے رکھتے تھے اور جب کسی کودیکھتے تو عادت مبارک تھی کہ آنکھ کے گوشوں سے دیکھا کرتے تھے۔ ( [5] )
نیچی آنکھوں کی شَرْم و حَیا پر دُرود اُونچی بِینی کی رِفْعَت پہ لاکھوں سلام ( [6] )
* مشہور صحابئ رسول حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، فرماتے ہیں : ایک
[1]...دلائل النبوۃ للبیہقی ، باب صفۃ عین رسول اللہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 213۔
[2]...دلائل النبوۃ للبیہقی ، باب صفۃ عین رسول اللہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 210۔
[3]... دلائل النبوۃ للبیہقی ، باب صفۃ کفی رسول اللہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 248۔
[4]...طبقات الکبریٰ ، ذکر ابی طالب و ضمہ رسول اللہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 96۔
[5]...دلائل النبوۃ للبیہقی ، حدیث ہند بن بی ہالۃ فی صفۃ رسول للہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 287۔
[6]...حدائق بخشش ، صفحہ : 301۔