Book Name:Jism e Pak Ke Mojzat

سُبْحٰنَ اللہ ! کیا عظیمُ الشَّان سماعت ہے... ! ! درودِ پاک پڑھنے والے درود پڑھتے ہیں ، کوئی پاکستان میں پڑھ رہا ہے ، کوئی ترکستان میں ، کوئی بخارا میں پڑھ رہا ہے ، کوئی سمرقند میں ، کوئی امریکہ میں درود پڑھ رہا ہے ، کوئی افریقہ میں ، کوئی جاپان میں بیٹھا درود شریف کے نذرانے پیش کر رہا ہے ، کوئی عراق میں ، غرض؛ پوری دُنیا میں جہاں جہاں بھی مسلمان عاشقانِ رسول ہیں ، وہ درودِ پاک پڑھتے ہیں ، پھر یہ ایک دو نہیں بلکہ ہزاروں لاکھوں مسلمان ہیں ، کوئی وقت ایسا نہیں گزرتا کہ کوئی کہیں درودِ پاک نہ پڑھ رہا ہو ، دِن ہو یا رات ، صبح ہو یا شام ، دوپہر ہو یا آدھی رات ، ہر وقت لاکھوں کی تعداد میں عاشقانِ رسول بارگاہِ مصطفےٰ میں درودوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں  اور رَبِّ کائنات نے اپنے محبوب صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کے مبارک کانوں کو یہ شان عطا فرمائی ہے کہ آپ ہر وقت سب کا دُرود سماعت فرماتے ہیں۔

واللہ ! وہ سُن لیں گے ، فریاد کو پہنچیں گے           اِتنا بھی تو ہو کوئی جو آہ کرے دِل سے ( [1] )

وضاحت : بَس کوئی دِل سے فریاد کرے تو سہی ، اللہ پاک کی قسم ! پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم فریاد سُن بھی لیں گے ، مدد بھی فرمائیں گے۔ 

 ( 4 ) آنکھ مبارک کے معجزات

پیارے اسلامی بھائیو ! اب آئیے ! امامُ الانبیا ، محبوبِ خُدا صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کی مبارک آنکھوں کی شان سُنتے ہیں :

مبارک آنکھوں کا حُسْن و جمال

 * سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کی مبارک آنکھیں کُشَادہ اور خوب


 

 



[1]...حدائقِ بخشش ، صفحہ : 143۔