Book Name:Jism e Pak Ke Mojzat

ہے کہ وہ چَرْچَرَائے کیونکہ آسمان پر 4 انگلیوں کے برابر بھی جگہ ایسی نہیں ہے ، جہاں کوئی فرشتہ پیشانی رکھے رَبِّ کریم کے حُضُور سجدہ نہ کر رہا ہو۔ ( [1] )  

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! اَوَّل تو نگاہِ مصطفےٰ کا کمال دیکھئے ! زمین تو زمین رہی ، آسمان زمین سے کئی گُنَا بڑا ہے اور سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم زمین پر رہ کر آسمان کا مشاہدہ فرما رہے ہیں اور دیکھئے ! کتنا گہرا مُشَاہَدہ ہے کہ آسمان کا 4 انگلیوں کے  برابر حِصّہ بھی ایسا نہیں جو نگاہِ مصطفےٰ سے چھپا ہو ، رسولِ رحمت ، شفیعِ اُمَّت صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم زمین پر بیٹھ کر دیکھ رہے ہیں کہ آسمان پر 4 انگلیوں  کے برابر بھی جگہ خالی نہیں ہے کہ جہاں کوئی فرشتہ پیشانی رکھے رَبِّ کریم کے حُضُور سجدہ نہ کر رہا ہو ۔

پھر سماعتِ مصطفےٰ کا بھی کمال دیکھئے ! آسمان یہاں سے ہزاروں کلومیٹر دُور ہے ، ہم جیسے عام انسانوں کو تو دوسرے کمرے میں بیٹھے لوگوں کی آواز سُنائی نہیں دیتی اور سرورِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کے مبارک کان ایسے ہیں کہ زمین پر بیٹھ کر ہزاروں کلومیٹر دُور آسمان کے چَرْچَرَانے کی بھی آواز سُن لیتے ہیں۔

دُور و نزدیک کے سننے والے وہ کان     کانِ لعلِ کرامت پہ لاکھوں سلام ( [2] )

وضاحت : پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے مُبارَک کانوں کا یہ معجزہ ہے کہ دُور و نزدیک سے برابر سنتے ہیں ، ایسے مبارک کان جو عزّت و عظمت کے موتیوں کا سرچشمہ ہیں ، ان مبارک کانوں پر لاکھوں سلام ہوں۔


 

 



[1]...ترمذی ، کتاب الزہد ، باب فی قول النبی : لوتعلمون مااعلم ، صفحہ : 554 ، حدیث : 2312۔

[2]...حدائقِ بخشش ، صفحہ : 300۔