Book Name:Jism e Pak Ke Mojzat

( 3 ) : قُوتِ سماعت کے معجزات

 * ہمارے آقا و مولا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کے کان مبارک نہایت حَسِیْن ، خوبصُورت اور کامِل تھے * آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کے کان مبارک نہایت گورے تھے * اور مبارک زلفیں نہایت سیاہ تھیں * چنانچہ جب مبارک زلفیں مبارک کانوں کو اپنے کنڈلوں کے گھیرے میں لیتی تھیں تو بہت پیارا منظر ہوتا تھا ، مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت عائشہ صِدِّیقہ  رَضِیَ اللہ عنہا  اس خوبصُورت منظر کو بیان کرتے ہوئے فرماتی ہیں : سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کی مبارک زلفوں کے درمیان سفید سفید کان مبارک یوں لگتے تھے جیسے رات کی تاریکی میں 2 ستارے چمک رہے ہیں۔  ( [1] )

ہے کلامِ اِلٰہی میں شمس و ضُحٰے ، ترے چہرۂ نُور فزا کی قسم

قسمِ شبِ تار میں راز یہ تھا کہ حبیب کی زُلْفِ دوتا کی قسم ( [2] )

وضاحت : اے میرے پیارے آقا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! اللہ پاک نے قرآن پاک میں وَالضُّحٰیفرما کر آپ کے مبارک چہرے کی قسم یاد فرمائی ہےاور وَ الَّیْلِ اِذَا سَجٰىفرما کر آپ کی مبارک زلفوں کی قسم یاد فرمائی ہے۔

آسمان کے چَرْچَرَانے کی آواز سُن لی

حدیث ِپاک کی مشہور کتابوں تِرْمذی ، اِبْنِ ماجہ اور مسند امام احمد کی روایت ہے؛ ایک روز سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم نے فرمایا : بے شک مَیں وہ دیکھتا ہوں ، جو تم نہیں دیکھتے ، مَیں وہ سُنتا ہوں ، جو تم نہیں سنتے۔ بے شک آسمان چَرْچَرَایا اور اس کا حق


 

 



[1]...دلائل النبوۃ للبیہقی ، حدیث ہند بن ابی ہالۃ فی صفۃ رسول اللہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 300۔

[2]... حدائق بخشش ، صفحہ : 80 ۔