Book Name:Jism e Pak Ke Mojzat

خوب محبّت و شوق کے ساتھ کثرت سے درودِ پاک پڑھنا شروع کر دیا۔

اِدھر وہ لوگ جن کا مَیں نے قرضہ دینا تھا ، وہ مجھے تنگ کر رہے تھے ، ایک دِن مَیں درودِ پاک پڑھ کر دُعا کے لئے بیٹھا ، جیسے ہی بارگاہِ اِلٰہی میں ہاتھ اُٹھائے ، پریشانی کی وجہ سے مجھ پر رِقَّت طاری ہو گئی ، مَیں نے رو رو کر اللہ پاک کی بارگاہ میں دُعا کی۔

اَلْحَمْدُ للّٰہ ! درودِ پاک کی برکت یُوں ظاہِر ہوئی کہ مَیں نے ایک روز ایمان افروز خواب دیکھا ، کیا دیکھتا ہوں کہ مَیں کہیں جا رہا ہوں اور ایک شخص سائے کی طرح میرے ساتھ ساتھ چل رہا ہے ، چلتے چلتے مَیں ایک جگہ پہنچا ، بہت کھلی اور پُر فضا جگہ تھی ، وہاں ایک بہت حَسِینُ و جمیل ، نُورانی چہرے والے بزرگ تشریف فرما تھے ، سامنے قرآنِ پاک کھلا ہوا تھا اور وہ قرآنِ مجید کی تلاوت فرما رہے تھے۔ جیسے ہی مَیں وہاں پہنچا ، اُن بزرگ نے آنکھ مبارک اُٹھا کر نہایت شفقت سے ایک نظر مجھے دیکھا اور پھر تلاوت شروع فرما دی۔

وہ شخص جو سائے کی طرح میرے ساتھ ساتھ تھا ، مَیں نے اس سے پوچھا : یہ بزرگ کون ہیں؟ اس نے کہا : شاہ صاحِب ! یہی تو وہ حبیبِ خُدا صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم ہیں جن پر آپ درودِ پاک پڑھتے رہتے ہیں۔ اتنا ہی کرم ہوا تھاکہ میری آنکھ کھل گئی۔

بَس مالِک و مُختار نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کی اُس ایک ہی نَظْرِ عنایت کی برکت ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے میرا تقریباً ساڑھے 5 لاکھ قرض ( Loan )  اُتر گیا۔

مفتی امین صاحِب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : وہ شاہ صاحِب 2 ہفتے بعد دوبارہ تشریف لائے اور بتایا کہ اَلْحَمْدُ للّٰہ ! اب مجھے بہترین ملازمت بھی مِل گئی ہے۔ ( [1] )

کیا خُدا داد آپ کی اِمْداد ہے             اِک  نظر  میں  شاد  ہر  ناشاد  ہے ( [2] )


 

 



[1]... البرہان ، صفحہ : 321 -323 بتغیر قلیل ۔

[2]... ذوقِ نعت ، صفحہ : 222۔