Book Name:Jism e Pak Ke Mojzat

نے اپنے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کا قَد مبارک درمیانہ ہی رکھا اور ساتھ یہ معجزہ بھی عطا فرما دیا کہ چاہے کتنے ہی لمبے قَدْ کا آدمی آپ کی خِدْمت میں حاضِر ہو جاتا ، آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کا قَدْ مبارک اُس سے اُونچا ہی دکھائی دیتا تھا۔

چنانچہ مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت عائشہ صِدِّیقہ طیّبہ طاہرہ  رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں : نُور والے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم جب بھی لمبے قَدْ والے آدمیوں کے درمیان چلتے تو آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم ان سے اُونچے ہی دکھائی دیتے تھے مگر حیرت کی بات یہ تھی کہ جیسے اُن لمبے قَدْ والوں سے جُدا ہوتے تو آپ کا قَدْ مبارک درمیانہ دکھائی دیتا تھا۔  ( [1] )

مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ ، حضرت علی المرتضیٰ شیرِ خُدا رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : حُضورِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کا قَدْ مبارک درمیانہ تھا لیکن جب آپ لوگوں کے درمیان تشریف فرما ہوتے تو سب سے اُونچے دکھائی دیتے تھے۔  ( [2] )

تِرا قَد تو نادرِ دَہر ہے کوئی مِثْل ہو تو مِثال دے

نہیں گُل کے پودوں میں ڈالیاں کہ چمن میں سَروِ چَماں نہیں ( [3] )

وضاحت : یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم ! آپ کا قد مبارک  زمانے بھر میں ایک عجیب تحفہ ہے اس کی کوئی مثل ہو تو مثال دی جائے ، چمن میں گلاب کے پودوں کی سیدھی ڈالیاں ہوں یا سَرْو کا تناور درخت ہووہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے ناز وانداز سے چلنے والے خوبصورت قد کی مثال نہیں ہو سکتا۔


 

 



[1]...خصائص الکبریٰ ، باب الآيۃ فی طولہ   صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم   ، جلد : 1 ، صفحہ : 116۔

[2]...شرح الزرقانی ، مقصدالثالث ، فصل الاول فی کمال خلقتہ و جمال صورتہ ، جلد : 5 ، صفحہ : 485۔

[3]...حدائقِ بخشش ، صفحہ : 109۔