Book Name:Jism e Pak Ke Mojzat

بھی عجیب لگے گا۔ غرض؛ انسان کا قَدْ ، اس کے حُسْن پر اَثَر ڈالتا ہے ، حُسْن کا تقاضا یہ ہے کہ جسم بھی نہ زیادہ پتلا ہو ، نہ بہت موٹا ہو اور قَدْ بھی نہ بہت لمبا ہو ، نہ بہت چھوٹا بلکہ درمیانہ ہو۔

ہمارے آقا و مولا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم سب حسینوں سے حَسِین ہیں ، لہٰذا رَبِّ کائنات نے آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کا جِسْم مبارک بھی بہت مُعْتَدِل بنایا اور قَدْ مبارک بھی نہ بہت زیادہ لمبا رکھا ، نہ بہت چھوٹا بنایا بلکہ محبوبِ خُدا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کا قَد مبارک انتہائی مُنَاسب اور درمیانہ تھا۔

لیکن یہاں ایک مُشْکل ہے حُسْن یہ تقاضا کرتا ہے کہ قَدْ مبارک درمیانہ ہو مگر مشکل یہ ہے کہ جب کوئی لمبے قَدْ والا آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کی خِدْمت میں حاضِر ہو گا تو اُس کا قَدْ آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم سے اُونچا دکھائی دے گا لیکن یہ ہو کیسے سکتا ہے... ! ! ہمارے آقا صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم تو سب اُونچوں سے اُونچے ہیں۔

سب سے اَولیٰ و اعلیٰ ہمَارا نبی           سب سے بالا و وَالا ہمَارا نبی

سارے اُونچوں سے اُونچا سمجھئے جسے     ہے اس اونچے سے اُونچا ہمارا نبی

خلق سے اَولیا اَولیا سے رُسل            اور رَسولوں سے اَعلیٰ ہمَارا نبی ( [1] )

کوئی شخص ظاہِر میں بھی محبوبِ خُدا صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم سے اُونچا دِکھائی دے ، رَبِّ کائنات نے اس کو بھی پسند نہ فرمایا ! !

اب ایک طرف حُسْن کا تقاضا ہے کہ قَدْ مبارکہ درمیانہ ہو ، دوسری طرف ضرورت ہے کہ کوئی ظاہِر میں بھی آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم سے اُونچا دِکھائی نہ دے ، چنانچہ رَبِّ کائنات


 

 



[1]...حدائقِ بخشش ، صفحہ : 140۔