Book Name:Jism e Pak Ke Mojzat
علّامہ محمد بن حُسَیْن آجُرِّی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اللہ پاک نے اپنے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کو دُنیا و آخرت میں جو اَوْصاف و کمالات اور فضائِل عطا فرمائے ہیں ، ان سے بے خبر رہنا اُمّت کے لئے بہت بُرا ہے۔ ( [1] )
نام تیرا ، ذِکْرتیرا ، تو تِرا پیارا خیال ناتوانوں بے سہاروں کا سہارا ہو گیا ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان کی اداؤں پر عَمَل کرنے اور دِل میں عشقِ رسول بڑھانے کے لئے سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار ، رسولِ مختار ، دو جہاں کے سَیِّد و سردار صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کےجسم مبارک کے معجزات و کمالات کا مختصر تذکرہ سنتے ہیں :
ہمارے آقا صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم سراپا معجزہ ہیں
پارہ : 6 ، سورۂ نسا ، آیت : 174 میں اللہ پاک فرماتا ہے :
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ قَدْ جَآءَكُمْ بُرْهَانٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ ( پارہ : 6 ، سورۂ نسا : 174 )
ترجَمہ کنز الایمان : اے لوگو بے شک تمہارے پاس اللہ کی طرف سے واضح دلیل آئی۔
مُفَسِّرِیْنِ کرام اس آیتِ کریمہ کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں : نہایت مضبوط اور پختہ دلیل کو بُرہان کہتے ہیں۔ اس آیتِ کریمہ میں بُرہان سے مُراد ہمارے آقا و مولا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم ہیں یعنی دعویٰ یہ ہے کہ کائنات کا ایک خالِق ، ایک مالِک ہے اور وہ ایک