Book Name:Quran e Pak Aur Naat e Mustafa

بچنے کی بھرپور کوشش شروع کیجئے * وُضو کرتے وقت نل احتِیاط سے کھولئے ، دَورانِ وُضو مُمکنہ صورت میں ایک ہاتھ نل کے دستے پر رکھئے اور ضَرورت پوری ہونے پر بار بار نل بند کرتے رہیں *مِسواک ، کُلّی ، غَرغَرہ ، ناک کی صفائی اور ہاتھ پاؤں کی اُنگلیوں کا خِلال اور مسح کرتے وقت ایک بھی قطرہ نہ ٹپکتا ہو ، یوں اچّھی طرح نل بند کرنے کی عادت بنائیے * سردیوں میں وُضو یاغسل کرنے نیز برتن اور کپڑے وغیرہ دھونے کیلئےگرم پانی کے حُصُول کی خاطِر نل کھول کر پائپ میں جمع شُدہ ٹھنڈاپانی یوں ہی بہا دینے کے بجائے کسی برتن میں پہلے نکال لینے کی ترکیب بنائیے * نل سے قطرے ٹپکتے رہتے ہوں تو فوراً اِسکا حل نکالئے ورنہ پانی ضائع ہوتا رہے گا۔

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِشریعت جلد : 3حصہ16اور شیخ طریقت ، امیر اہلِ سنت حضرتِ علامہ مولاناابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ کا 91 صفحات کا رسالہ550 سنتیں اور آداب خرید فرمایئے اور پڑھیئے۔ سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔

قرض ہوگا ادا آکے مانگو دعا                پاؤ گے برکتیں قافلے میں چلو

قرض کا بار ہو ، بے کسی یار ہو               چاہو گر راحتیں قافلے میں چلو

اللہ پاک ہمیں علم دین سیکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِین بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔