Book Name:Quran e Pak Aur Naat e Mustafa

وَ الضُّحٰىۙ(۱) وَ الَّیْلِ اِذَا سَجٰىۙ(۲ ( پارہ : 30 ، سورۂ و الضحٰی : 1تا2 )

تَرْجَمَۂ کنز الایمان : چاشت کی قسم اور رات کی جب پردہ ڈالے۔

ان آیات میں چاشت اور رات کی تاریکی سےکیا مراد ہے ، اس بارے میں مفسرین  اور علمائے کرام کے مختلف اقوال ہیں۔  حضرت امام فخر الدین رازی   رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ تفسیرِ کبیر میں فرماتے ہیں :  وَالضُّحٰیسےمراد ہے مُصطَفٰے عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ والسَّلَام  کے روشن چہرے کی قسم اور وَالَّیْلسے مراد ہے آپ  عَلَیْہِ السَّلَام کی سیاہ زلفوں کی قسم۔ ( [1] )   

پیارےاسلامی بھائیو ! غورکیجیے ! اللہ پاک نے کیسے پیارے انداز میں اپنے پیارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےروشن چہرےاورخوبصورت زُلفوں کی قسم بیان فرمائی ، صرف یہی نہیں بلکہ اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں اپنے محبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی اداؤں اور آپ سے تعلق  رکھنے والی مختلف چیزوں کی قسم بھی یاد فرمائی ہے۔آئیے ! ملاحظہ کیجئے۔

اللہ پاک نے اپنے محبوبِ کریم ، صاحبِ خُلقِ عظیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  کی مُبَارَک گفتگوکی قسم یاد فرماتے ہوئے  اِرشاد فرمایا :

وَ قِیْلِهٖ یٰرَبِّ اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ لَّا یُؤْمِنُوْنَۘ(۸۸)  ( پارہ : 25 ، سورۂ زخرف : 88 )

تَرْجَمَۂ کنز الایمان : مجھے رسول کے اس کہنے کی قسم کہ اے میرے ربّ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے۔

اللہ پاک نے اپنے محبوبِِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی مبارک عمر کی قسم یاد فرماتے ہوئے اِرشاد فرمایا :  

لَعَمْرُكَ اِنَّهُمْ لَفِیْ سَكْرَتِهِمْ یَعْمَهُوْنَ(۷۲ ( پارہ : 14 ، سورۂ ہجر : 72 )

تَرْجَمَۂ کنز الایمان : اے محبوب تمہاری جان کی


 

 



[1]...تفسیرِکبیر ، پارہ ، 30 ، سورہ والضحٰی ، تحت الآیۃ : 1 تا2 ، جلد : 11 ، صفحہ : 191۔