Book Name:Muye Mubarak Kay Waqiyat

کیشن Android اور IOS دونوں طرح کی ڈیوائسز سے بآسانی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے ، اس موبائل ایپلی کیشن میں*-مختلف موضوعات پر پوچھے گئے سوالات کے جوابات آڈیو ، ویڈیو اور ٹیکسٹ کی صورت میں موجود ہیں*- احکامِ تجارت*-فرض علوم کورس *- اور تجارت کورس بھی اس ایپلی کیشن میں شامِل ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ( [1] )

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا !         جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

زُلفوں اور سر کے بالوں کی سنتیں اور آداب

فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  : جس کے بال ہوں وہ ان کا اِکْرام  کرے ۔ ( [2] )  یعنی انہیں دھوئے ، تیل لگائے اور کنگھا کرے۔

پیارے اسلامی بھائیو ! رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی مُبارک زُلفیں کبھی نِصْف  ( یعنی آدھے ) کان مُبارک تک * کبھی کان مُبارک کی لَو تک اور * بعض اوقات بڑھ جاتیں تو مُبارک شانوں یعنی کندھوں کو جُھوم جُھوم کر چومنے لگتیں * ہمیں چاہئے موقع بہ


 

 



[1]...تاریخ دمشق ، جلد : 9 ، صفحہ : 343۔

[2]... ابو داؤد ، کتاب الترجل ، باب فی اصلاح الشعر ، صفحہ : 653 ، حدیث : 4163 ۔