Book Name:Muye Mubarak Kay Waqiyat

حیران رہ گیا کہ جن مسلمانوں کو میں نے ہمیشہ نفرت کی نگاہ سے دیکھا ہے ان کا مذہب اسلام اس قدر امن کا پیام دیتا ہے ! رسالے کی تحریر تاثیر کا تیر بن کر میرے دل میں اتری اور دِل میں اسلام کی محبت گھر کر گئی۔ایک دن میں بس میں سفر کر رہا تھا کہ چند داڑھی اور عمامے والے اسلامی بھائیوں کا قافلہ بھی بس میں سوار ہو ا ، مَیں دیکھتے ہی سمجھ گیا کہ یہ مسلمان ہیں ، میرے دل میں اسلام کی محبت تو پیدا ہو ہی چکی تھی لہٰذا میں احترام کی نظر سے انہیں دیکھنے لگا ، اتنے میں ایک اسلامی بھائی نے نبئ مکرم ، نورِ مُجَسَّم  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی شان میں نعت شریف پڑھنی شروع کردی ، مجھے اس کاانداز بہت اچھا  لگا ، میری دلچسپی دیکھ کران میں سے ایک نے مجھ سے گفتگو شروع کردی ۔ وہ تاڑ گیا کہ میں مسلمان نہیں ہوں ، اس نے مسکراتے ہوئے بڑے دلنشین انداز میں مجھ سے کہا ، مَیں آپ سے اسلام قبول کرنے کی د رخواست کرتا ہوں ، میں رسالہ احترامِ مسلم پڑھ کر پہلے ہی دلی طور پر اسلام کا شیدائی ہوچکا تھا ، اس کے محبت بھرےانداز نے دل پر مزید اثر ڈالااور الحمد للہ  میں کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا۔ ( [1] )

اسی ماحول نے ادنیٰ کو اعلیٰ کردیا دیکھو     اندھیرا ہی اندھیرا تھا اُجالا کردیا دیکھو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دارالافتاء اہلسنت ایپلی کیشن

دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے ، جس کا نام ہے : (  Dar-ul-Ifta Ahlesunnat ( دارالافتاء اہلسنت ) ۔ یہ ایپلی


 

 



[1]...غافل درزی ، صفحہ : 25۔