Book Name:Faizan e Rabi ul Awwal

زیادہ عظمت وشان والی ہستی ، ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم سے نسبت ہے۔ اسی نسبت نےاس  مہینےکی شان و عظمت بڑھا دی ہے اور اُس کی بارہویں شب کو رشکِ لیلۃ القدر بنا دیا ہے ، کیونکہ اس مہینےمیں ربِّ کریم کی سب سے بڑی رحمت  ہم گناہگاروں کو نصیب ہوئی ، اس  مہینےمیں رب کریم نے اپنا  محبوب ہمیں  عطافرمایا ، لہٰذا ہمیں چاہئے کہ اس رحمت پر اللہ پاک کا شکر ادا کریں ، اسکی رحمت پر خوشیاں منائیں ، کیونکہ رحمتِ الٰہی ملنے پر خُوشی مَنَانے کا حکم تواللہ پاک نے خود ارشادفرمایاہے ، چنانچہ 

پارہ 11 سُورہ ٔ   یُونُس کی آیت نمبر 58 میں اِرْشاد ہوتاہے ۔

قُلْ بِفَضْلِ اللّٰهِ وَ بِرَحْمَتِهٖ فَبِذٰلِكَ فَلْیَفْرَحُوْاؕ-هُوَ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَ(۵۸) ( پارہ : 11 ، سورۂ یونس : 58 )

تَرْجَمَۂ کنز الایمان : تم فرماؤ اللہ ہی کےفَضْل اور اُسی کی رَحْمَت اور اُسی پر چاہیےکہ خُوشی کریں وہ اُن کے سب دَھن دولت سے بہتر ہے۔

مشہورمفسّرِقرآن ، مُفْتی اَحْمدیارخان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اس آیتِ مُبارَکہ کےتحت اِرْشادفرماتے ہیں : اےمَحْبُوب ! لوگوں کویہ خُوشخبری دے کر یہ حکم بھی دوکہ اللہ کے فَضْل اور اس کی رَحْمَت مِلنے پرخُوب خُوشیاں مَنَاؤ۔ عُمُومی خُوشی توہر وَقْت مَناؤ اور خُصُوصی خُوشی اُن تاریخوں میں جِن میں یہ نِعْمَت آئی یعنی رَمَضَان میں کہ اللہ کا فضل قُرآن آیا ، ربیع الاول میں خُصُوصاًبارہویں تاریخ  کو رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن یعنی محمدِمصطفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  پیدا ہوۓ۔  یہ فَضل و رَحْمَت یا اُن کی خُوشی مَنَانا تُمہارے دُنْیوی جَمع کیے ہوۓ مال ومَتَاع ، رُوپیہ ، مَکان ، جائیداد ، جانور ، کھیتی باڑی بلکہ اَولاد وغیرہ سب سے بہتر ہےکہ اس خُوشی کا نَفْع شخصی نہیں بلکہ قومی ہے۔ وَقْتی نہیں بلکہ دائِمی ہے۔  صرف دُنیا میں نہیں