Book Name:Faizan e Rabi ul Awwal
اور اچھے اعمال کی بَرکت سےان لوگوں پراللہپاک کی رَحمتوں کانُزول ہوتاہے۔ ( [1] )
لہٰذاہمیں بھی چاہیےکہ شریعت کےدائرےمیں رہتےہوئے خُصوصی اہتمام کے ساتھ خُوشی خُوشی اس مبارک مہینےکو نیکیوں میں گزاریں * اس میں اجتماعِ میلاد مُنعقد کریں * ہاتھوں میں مدنی پرچم اُٹھائیں * جلوسِ میلاد میں جائیں * اس دن خُوب صدقہ و خیرات کی عادت بنائیں * اِنْ شَآء اللہ الْکَرِیْم ! اس کی خوب خوب برکتیں پائیں گے۔
اللہ پاک ہمیں عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت ، چندسُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتاہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے : جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرےساتھ ہوگا۔ ( [2] )
سینہ تری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : ایک شَخْص دو چادریں اَوڑھے ہوئے اِترا کر چل رہا تھا اورگھمنڈ میں تھا ، وہ زمین میں دھنسادیا گیا ، اور قِیامت تک دھنستا ہی جائےگا۔ ( [3] )