Book Name:Faizan e Rabi ul Awwal

کابے حد ادب و احترام کرتے ، اس مہینے میں خوب صدقہ و خیرات کرتے ، پیارے آقا ، مدینےوالےمصطفٰے  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کامیلادشریف مناتے ، یادرکھئے ! میلاد شریف منانے کے بے شمار فضائل وبرکات ہیں ۔ چنانچہ

حضرت سَيّدناامام عبد ُالرّ حمٰن ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللہ  عَلَیْہ  فرماتےہیں : جشن ِولادت پرفرحت ومَسرَّت کرنے والے کے لئےیہ خوشی ، جہنَّم سے رُکاوٹ بنے گی۔ اے اُمَّت ِ محبوب ! تمہارے لئے خوشخبری ہو تم دنیا و آخِرت میں خیرِ کثیر کے حقدارقرار پائے ۔ حضرت احمد ِ مجتبےٰ ، محمدِ مُصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   کا جشنِ ولادت منانے والے کوبرکت ، عزت ، بھلائی  اور فخرملے گا ، موتیوں کا عمامہ  اور سبز حُلَّہ پہن کروہ داخل ِ جنت ہوگا ، بے شُمار محلاّت اُسے عطا کیے جائیں گے اورہر محل میں  حُور ہوگی ۔ نبیِ خیرُ الاَنام صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر خوب دُرُود پڑھیے ، جشنِ ولادت مناکراسے خُوب عام کیا جائے۔  ( [1] )

جشنِ ولادت منانے کا ثواب

حضرتِ شیخ عبدُالحق مُحَدِّ ث دِہلوی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : نبیِ کریم ، رؤف رحیم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کی ولادت کی رات خُوشی مَنانےوالوں کی جَزا یہ ہےکہ اللہ پاکانہیں فضل و کرم سے جَنَّتُ النَّعِیم میں داخِل فرمائےگا۔ مسلمان ہمیشہ سے محفِلِ میلاد مُنعَقِد کرتے آئے ہیں اور وِلادت کی خوشی میں دعوتیں دیتے ، کھانے پکواتےاور خُوب صَدَقہ وخیرات کرتےآئےہیں۔ خوب خوشی کااِظہار کرتےاوردل کھول کرخَرچ کرتےہیں ، آپ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کی وِلادتِ با سعادت کےذِکْر کا اِہتِمام کر تے ہیں اور اِن تمام اَفعالِ حَسَنہیعنی نیک


 

 



[1]...مجموع لطیف النبی فی صیغ المولدالنبوی القدسی ، مولد العروس ، صفحہ : 281 ملتقطاً۔