Book Name:Faizan e Rabi ul Awwal
رَبِیْعُ الْاَوَّل اور اِرْبِل کا بادشاہ
اِرْبِل کے بادشاہ جن کا نام ابُو سعىدمظفّر رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ ہے ، یہ عظیم فاتح سلطان صلاحُ الدّین ایوبی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کے بہنوئی تھے ، یہ بادشاہ بہت سخی ، نیک اور عادل ہونےکے ساتھ عالِم بھی تھے ، بڑے دلیر اور ذہین تھے۔ انہوں نے اپنے بعد کئی اچھی یادگاریں چھوڑیں۔ ہررسال ربىعُ الاوّل کے مُبارک مہینے کا بڑا ہی ادب و احترام کرتے اور بالخصوص اس مہینے مىں مىلاد شرىف بڑےاہتمام سے مناتے ، بہت بڑى محفل کا اِنْعقاد کرتے۔ ( [1] ) ان مَحافِل میں شرکت کرنےوالوں کا بیان ہےکہ انہوں نےاس محفلِ مىلاد مىں بُھنى ہوئى بکرىوں کے 5 ہزار سر دیکھے ، 10 ہزار مُرغیاں ، فیرنى کےاىک لاکھ پیالے اورحلوےکے30ہزار تھال دىکھے ، بہت سےعُلمااورصُوفىا محفلِ مىلاد مىں شرکت کرتے تھے ، بادشاہ ( ابُو سعىدمظفر رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ ) انہىں قیمتی لباس پہناتے ، انعامات سے نوازتے ، وہ ہر سال محفلِ مىلاد پر 3 لاکھ دِىنار خرچ کرتے تھے ، مہمانوں کےلئے مہمان خانہ ہوتا تھا ، وہ ہر سال اس گھر مىں سالانہ اىک لاکھ دِىنار صَرف کرتےتھے ، 30ہزاردِىنارخرچ کرکےحَرَمَىْن شَرِىْفَىْن کےراستےدُرُست کرواتے ، ىہ صدقات اُن صدقات کے علاوہ تھے ، جنہىں پوشیدہ طور پر کىا جاتا تھا۔ ( [2] )
ربیعِ پاک تجھ پر اہلسنّت کیوں نہ قرباں ہوں کہ تیری بارہویں تاریخ وہ جانِ قمر آیا ( [3] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! آپ نے سناکہ ہمارےبزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہم اس ماہِ مبارک